نو(9) شاندار طریقے آپ کے باورچی خانے کی سجاوٹ کی تجدید کرنے کے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Kitchen
Loading admin actions …

ایک جگہ ہم جہاں اپنا کھانا کھاتے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ پیار بانٹتے ہیں. یہ حیران کن نہیں کہ باورچی خانہ ایک کمرہ ہے جسے ہر وقت تیار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اس وجہ سے ابھرتی ہوئی باورچی خانے  کی سجاوٹ کے رجحانات آپکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور آپکے ڈیزائن کو پر اثر بناتا ہے. ذیل میں شاندار طریقے ہیں جو آپکے باورچی خانے کی آرائش کی تجدید شروع کرنے میں مدد کرتے ہیں.

1. اپنے جزیرے پر نظرثانی کرنا

ایک جزیرے کی سب سے اہم خاصیت اسکے کچن کی جدید آرائش ہے بالخصوص اسکی فعالیت بیٹھنے کی جگہاضافی کائونٹر کا اوپری حصہ اور چیزیں رکھنے کی جگہ.ہم بہت کم مثالی باورچی خانے دیکھتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق دیزائن جو ہماری آنے والے دنوں کی ضرورت کی مناسبت سے ہیں.کچن میں تعمیر شدہ کھانے پکانے کی کتابیں رکھنے کے لیے بچوں کے کھلونے اور شراب کی کی بوتلوں جیسی چیزیں رکھنے کی جگہ ہے.ڈیزائن کی موافقت اسے آپکے اپنے کچن کا  عملی ڈیزائن بنانے جسکی خصوصیات اور رنگ آپکے تجویزی ڈیزائن کی طرح ہے.

2. روشنی کے ساتھ گہرے رنگوں کا استعمال

بہت سے گھروں کے مالکان نے باورچی خانے کی بے مزہ آرائش سے دور رہنا شروع کر دیا ہے.باورچی خانے کی آرائش اور گہرے رنگ کی دنگا رنگ روشنیوں کا رجحان بڑے پیمانے پر شروع ہو رہا ہے. ایک مضبوط انداز بیان ہے کہ روزمرہ کاموں کے لیے خاص طور پر ایک بڑا باورچی خانہ رنگا رنگ روشنیوں کے ساتھ موزوں ہے. ایک بہتر طرز کا روشن باورچی خانہ ضروری ہے جگہ کو ماحول کے مطابق ڈھالنے کے لیے متوجہ کر سکتا ہے.مثالی روشنیوں کو کھانے پکانے کی جگہ اور کاونٹر کی اوپری سطح کے اوپر ہونا چاہئیے.اشیاء کی تعداد آپکے کچن کے حجم ڈیزائن اور ترتیب پر منحصر ہے.مثال کے طور پر باورچی خانے کی اونچی چھتوں والے اور گہری رنگت والی اشیاء کو زیادہ روشنی کی ضرورت ہوتی ہے

3. رنگوں کر قبول کرنا/اپنانا

ایک سفید رنگ کیا باورچی خانہ استعمال کرنا غلط نہیں ہے تاہم رنگوں کا چنائو بہترین خیال ہے اور سستا بھی ہے.ایک اچھا طریقہ ہے  اپنے باورچی خانے کی آرائش اور انداز کو اچھے رنگوں کو منتخب کر کے اپنے گھر کی اندرونی آرائش کو بہتر بنا سکتے ہیں.رنگ یقینی طور پر اچھے ہیں باورچی خانے کے لیے سبز رنگ کے اسٹول سے لے کر آسمانی نیلے رنگ کے کیبنز اور اضافی سرخ دیوار کے ساتھ لا متناہی پسند ہے انتخاب کے لیے. یہ بات ذہن میں رکھئیے کہ روشن رنگ استعمال کرتے ہوئے فرش کو بنیادی طور پر مد نظر رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے فرش پر خوب صورت لکڑی کا کام یا پھر قدرتی رنگوں کی ٹائلز کا کام ممکن ہے.تمام رنگین برتن اکٹھے رکھنا اور ذخیرے کے قابل اشیاء کو رکھنے کے لیے جگہ دلکشی پیدا کرتا ہے اور ایک عظیم نقطہ آغاز  ہے جب اپنے باورچی خانے کی جگہ کے رنگ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے

4کھانے کی جگہ کے اوپر پیتل کے روشنی کے رجحان

سادہ لیکن نفیس تانبے سے بنا فانوس نما لیمپ آپکے باورچی خانے کی آرائش میں فوری طور پر جان بھر سکتا ہے اور آپکے باورچی خانے کی آرائش میں آنا فانا گرم جوشی اور دلفریبی میں اضافہ کر سکتا ہے.اس میں کوئی راز نہیں ہے کہ تانبے کا رجحان بڑی شان کے ساتھ چیزوں کی آرائش میں کیا جا رہا ہے.کیبنز کے تانبے کے ہینڈلز سے لے کر روشنی کی اشیاء اور دیوار کی آرائش کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے.مثال کے طور پر تانبے کے دانوں کو کو لٹکا کر انھیں آرائش کے طور پر آپکے کچن کے اندر استعمال کیا جا سکتا ہے

5. قالین بچھانا

اپنے باورچی خانے کی آرائش میں جان ڈالنے کا ایک اور بہترین طریقہ اس میں قالین بچھانا ہے.ہمیں ایرانی قالین کی پسندیدگی سے انکار نہیں ہے اور نہ اس سے جو دلکشی وہ تمام آرائش میں بھر دیتے ہیں. یہ نہ صرف پیروں کے لیے آرام دہ ہوتے ہیں یہ دلکش رنگوں کا امزاج رکھتے ہیں اور بڑا بصری اثر ڈالتے ہیں. قالین کائونٹرز اور جگہ کے درمیان اچھی طرح کام کرتے ہیں.باورچی خانہ آپکے گھر کے کمروں میں سے کام کرنے کے لیے سخت کمرہ ہے.مثال کے طور پر ایک طویل قالین تنگ بورچی خانے میں اچھا کام کرتا ہے اور کمرے کو پوری طرح مکمل اور نفیس محسوس کراتا ہے.بڑے باورچی خانے کے لیے اسکے برابر کا بڑا اور گہرے رنگ کا قالین جگہ کو یکساں طور پر آرامدہ بناتا ہے

6.مکس اور میچ

سادہ,بیزار اور ایک جیسی ملتی جلتی آرائش کے دن گئے. یہ رجحان کسی بھی طریقے سے کیا جا سکتا ہے کیبنز کے رنگ اور کائونٹر کی اوپری سطح کے ڈیزائن جدید اور روایتی فرنیچر  رنگوں کے امتزاج کی مثال ہے. آپ خوش قسمت ہیں کہ اگر آپ کے گھر کا باورچی خانہ بڑا ہے جس میں بڑی کھانے کی میز شامل ہے آپکو آزادی ہے کہ آپ بلا جھجک کھانے کی کرسیوں کے ساتھ اختلاط کر سکتے ہیں.پرانے دور کا کچھ فرنیچر نئے جدید طرز کے فرنیچر کے ساتھ کام دیتے ہیں.اگرچہ ایک چیز کا دوسری چیز سے اختلاط کافی مشکل ہے جب یہ بالکل درست ہو تو یہ آپکے باعرچی خانے کی آرائش کو دلکش بنا دیتا ہے.

7. گملوں میں لگے پودوں اور جڑی بوٹیوں سے سجاوٹ

باورچی خانے میں تھوڑی سی بہار آپ کو سوپ/یخنی کے لیے تازہ جڑی بوٹیاں توڑنا آسان ہو گا.یہ ٹھیک لگتا ہے اور ہم مکمل طور پر اس پر منحصر ہیں.باورچی خانے کو گملے میں لگے پودوں اور جڑی بوٹیوں سے آراستہ کرنا سادہ اور شاداب کرنے کا اور زندگی میں تاثیر بھرنے کا طریقہ ہے.خود جڑی بوٹیاں اگانا آپکے گھر کے اندر ہی قدرتی خوبصورتی لاتی ہے.تازہ اور مکمل ذائقہ والے کھانے سے بہتر کچھ نہیں. آسانی سے نقل پزیر عمودی باغ روشنی کی کافی مقدار کے ساتھ باورچی خانے میں اچھا کام کرتا ہے. اچھا دکھنے کے لیے جڑی بوٹیوں کے گملوں پر کاغذ پر انکا نام لکھ کر لگا دیں آپ دان نہیں پھینکنا چاہتے جب آپ کو مٹھی بھر تلسی/نیاز بو کی ضرورت ہوتی ہے. ہے ناں

8.فرش بنانے کے لیے بہترین انتخاب

فرش کسی بھی باورچی خانے کی زمینی آرائش اور ڈیزائن کے لیے بنیادی عنصر ہے.ایسی دلکش جگہ جو کھانے کے لیے ہو اسکا پرکشش پرجوش اور مرغوب ہونا اچھا ہے. جب آپکے باورچی خانے کے فرش کے صحیح انتخاب کا وقت آتا ہے تو اس کے لیے مواد نہ صرف خوبصورت ہو بلکہ مثالی پائیدار اور دیرپا ہونا چاہئیے.تاہم عملی کا مطلب ہمیشہ بیزار کن اور غیر دلچسپ نہیں ہے.مثال کے طور پر پتھر اپنی منفرد اور قدرتی تغیرات کی وجہ سے بہترین ہے اور یہ کس طرح یہ گہرائی شامل کرتا اور دو حصوں کا ایک جیسا مکمل کرتا ہے.یہ بہت سے رنگوں میں اور کچن کی آرائش کے لیے دستیاب ہے.جب فرش کی اشیاء کا انتخاب کرنے لگیں تو اپنے باورچی خانے کے حجم اسکے موجودہ رنگ بناوٹ اور دیگر آرائش کو مدنظر رکھیں.چھوٹے باورچی خانے کے لیے بڑے سادہ ٹائلز واقعی بہتر ہیں اور یہ جگہ کو زیادہ بڑا دکھانے میں اچھا کام کرتے ہیں.ڈیزائن اور مواد کوئی بھی ہو جو آپ منتخب کریں لیکن اس بات کا یقین کر لیجئیے کہ یہ سب آپ کے گھر کی تمام اندرونی آرائش کے مطابق ہے.

9. نازک/مہین کھچائو

آپکی خواہش کے مطابق باورچی خانے کی شاندار آرائش کے لیے ضروری ہے کہ اسے صاف اور اچھی طرح منظم رکھا جائے. تاہم ایک چھوٹا باورچی خانہ آرام دہ اور قابل دید ہو سکتا ہے لیکن اس کی بے ترتیبی کو منظم کرنا مشکل ہوتا ہے.ہر ایک.انچ سے کام لینا اس میں نفیش کھچائو والی اشیاء رکھنے کی شیلفز اور خانے بنانا زیادہ مشکل ہوتا ہے.رواج کے مطابق بنی باہر کھنچنے والی دراز کا رجحان ہے اور انھیں تنگ جگہ میں بند کیا جا سکتا ہے.مثال کے طور پر ریفریجریٹر اور طویل الماری کے درمیان خالی جگہ یا دوسری طرف کے کناروں پر.نہ صرف یہ کھانے کی اشیاء اور پکا ہوا کھانا رکھنے کے لیے بہتر ہیں بلکہ یہ نفیس ہوتی ہیں اورکیبن سے کم جگہ لیتے ہوئے آپکے باورچی خانے کی آرائش کو جدید طرز کا بناتی ہیں.یہاں تک کہ سب سے چھوٹ باورچی خانے کی جگہ مکمل طور پر کام میں لائی جاتی ہے اور یہ ایک بڑے کچن کی طرح متاثر کن ہو سکتا ہے.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine