کس طرح آپ گھر کومہمانوں کے لئے تیار کر سکتے ہیں ؟

Namra Farman Namra Farman
AW15, The Cotswold Company The Cotswold Company Country style bedroom Wood Wood effect
Loading admin actions …

کچھ فالتو پیسے بچانے کے لیے اپنے گھر کو کرائے پر دینا ایک اچھا خیال ثابت ہو سکتا ہے۔ بہت سے لوگ اچھے علاقوں لیکن کم پیسوں میں اپنی چھٹیوں کی منصوبہ بندی کے لیے ائیر بی این بی کا انتخاب کرتے ہیں۔ اگر آپ کا گھر کسی بڑے شہر کے اچھے علاقے میں ہے یا بے شک کسی چھوٹے قصبے میں  تو آپ خود چھٹیوں پر جا کر اپنا گھر ائیر بی این پر کرائے کے لیے دے سکتے ہیں۔

ائیر بی این کے عمل پر کام شروع کرنے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیا آپ کا گھر مہمانوں کے رہنے کے لیے تیار ہے کہ نہیں۔ اس کے لیے آپ کو پائیپوں، لائٹیں اور بجلی کے مسائل حل کرنے ہوں گے۔ یہ ضروری ہے کہ ان مسائل کا حل کسی پیشہ ور سے کروایا جائےتا کہ آپ کے مہمانوں کو آپ کی طرف رہتے ہوئے کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس کے علاوہ گھر کو آرام دہ، سٹائیلش اور سکون بخش بنانے پر بھی توجہ دیں۔ کچھ ذاتی چیزوں، جیسے کہ غسل خانے میں تولیے، صابن اور شیمپو کا ہونا بھی بے حد ضروری ہے۔ ان چھوٹی چھوٹی چیزوں سے آپ کا گھر دلکش لگے کا اور مہمانوں کو پسند آئے گا!

1۔ گھر کی صفائی

ائیر بی این پر کرائے کے لیے گھر دینے کے لیے سب سے پہلا قدم گھر کی صاف صفائی ہے۔ کوئی بھی ایسے گھر میں نہیں رہنا چاہے گا جہاں گندے برتن اور غلیظ فرش ہوں، خاص طور پر گندے تولیے اور بستر کی چادریں۔ اپنے گھر کو ائیر بی این پر دینے کے قابل بنانے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ سب سے بہترین ہوٹل کع ذہن میں لائیں جہاں آپ رہ چکے ہیں اور اپنے گھر کو ویسا بنانے کی کوشش کریں۔

شاید آپ روز گھر صاف کروانے کے لیے صفائی والی نا رکھ سکتے ہوں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ مہمانوں کے آنے سے پہلے گھر اچھی طرح سے صاف ہو۔

اپنے صاف گھر کو مزید بہتر کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس فالتو سامان، جیسے کہ صفائی کا سامان، چادیں اور کچن کا سامان رکھنے کے لیے کافی الماریاں ہوں۔ ویسے تو زیادہ تر لوگ اپنا گھر خود ہی صاف رکھ لیتے ہیں۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو آپ ایک صفائی والی لگوا سکتے ہیں اور کرائے دار سے اس کے پیسے لے سکتے ہیں.

2۔ مسائل کا حل

کسی بھی کرائے دار کے لیے بری ترین چیز بجلی کا مسائل ہیں۔ تو اگر آپ کے گھر میں بجلی کے کوئی مسئلے ہیں تو سب سے بہترین حل کسی بجلی کے کام والے کو بلوا کر اس سے ان مسئلوں کا اچھی طرح سے حل نکلوانا ہے، چاہے وہ ساکٹ کے ٹوٹے ہوئے ہونے جیسا چھوٹا مسئلہ ہویا دو چیزوں کو ایک ساتھ چلانے سے زیادہ بجلی کھینچنے جیسا بڑا مسئلہ۔

اس کے علاوہ اگر آپ کے گھر کی سیڑھیاں خراب ہیں تو انہیں ٹھیک کرانا مت بھولیے۔ اگر باورچی خانے کی کچھ الماریاں اپنی جگہ سے ہلی ہوئی ہیں اور اپنی جگہ سے اتر سکتی ہیں تو انہیں بھی ٹھیک کروا لینا بہتر ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کے مہمانوں کے آنے سے پہلے یہ مسئلے حل ہو جائیں.

3۔ صاف تولیے

آپ کے مہمانوں کو آرام دہ محسوس کروانے کے لیے تولیوں کا صاف ہونا بے حد ضروری ہے۔ اس کے علاوہ خیال رکھیں کہ ان تولیوں کا سائز بھی مناسب ہو۔ تولیے کوئی مزاق نہیں ہیں۔ ان کا معیار اچھا ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا ان کا سائز۔ جتنا ان کا معیار بیتر ہو گا، یہ اتنی ہی دیر چلیں گے۔ لیکن یہ اس بات پر بھی منحصر کرتا ہے کہ انہیں کتنا استعمال کیا جا رہا ہے اور کتنا دھویا جا رہا ہے۔

تولیوں کو مختلف سائزوں میں رکھنا بھی ایک اچھا خیال ہے۔ نہانے کی شیٹ سادے تولیے سے بڑی ہوتی ہے اور ہاتھوں کا تولیہ ذرا چھوٹا ہوتا ہے۔ لیکن ہر مقصد کے لیے تولیہ میسر کرنا آپ کا مہمانوں کے آرام کا خیال کرنا دکھاتا ہے۔ آپ اپنے غسل خانے میں تولیے گرم رکھنے والی ریل بھی لگوا سکتے ہیں۔ یس سے تولیے خشک رہیں گے اور اگلی دن استعمال بھہ ہو سکیں گے۔

4۔ تازہ بستر کی چادر

تازہ چادر صآف اور اچھی خوشبو والی چادر سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ یہ کمرے کو کسی بھی مہمان کے لیے سکون بخش اور ان کا استقبال کرنے والا بناتی ہے۔ اس کا مطلب بستر کو امن کا ساتھ سونے والی جگہ بنانا ہے۔

کمرے میں قالینوں، نرم اور مہنگے کمبلوں کے ذریعے ہلکے رنگوں کا اضافہ اس میں آرام دہ احساس پیدا کرتا ہے۔ اور مناسب نظامِ روشنی کے ساتھ بیڈ روم آپ کے گھر کا اہم اور خوبصورت ترین حصہ بن جائے گا۔ یہاں ٹی- وی کا اضافہ کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یہ آپ کی کمرے کی قدر بڑھائے گا اور دن میں قدرتی روشنی سے آپ کا کمرہ مزید چاندار لگے گا.

5۔ فالتو کمبل

کسی بھی ائیر بی این کی صورتحال کے لیے فالتو کمبلوں کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ کیونکہ مہمانوں کے لیے دھیان سے رکھے گئے کمبل ان کو آرام دہ محسوس کرانے کے لیے بہترین ہے۔ موسم اچانک سے تبدیل ہو سکتا ہے اور مہمان فالتو کمبلوں کی ضرورت محسوس کر سکتے ہیں۔

اس لیے فالتو کمبل ہونے سے مہمانوں کو شکایت کرنے کا موقعہ نہیں ملے گا۔ مہمان اس بات کی ضرورت محسوس کر سکتے ہیں کہ وہ صوفے پر بیٹھ کر ٹی- وی دیکھیں اور انہیں بیڈ والا کمبل نہ لینا پڑے۔

ہر مہمان کے لیے صاف کمبل ہونا بھی بے حد ضروری ہے۔
بستر پر کچھ گر جانے کی وجہ سے بھی فالتو کمبل کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

6۔ تفصیلی ہدایات

مہمانوں کے لیے تفصیلاتی ہدایات چھوڑنا بے حد ضروری ہے۔ لیکن مزح سے بھری یدایات استعمال کرنا جیسے کہ دیوار مر مختلف رنگوں کا استعمال، آپ کے گھر میں ایک دلچسپ چیز کا اضافہ کرے گا۔ آپ ین ہدایات میں یہ لکھ سکتے ہیں کہ مختلف چیزیں کہاں پڑی ہیں، اہم فون نمبر یا پاس میں گھومنے کے لیے مشہور جگہیں بھی لکھ سکتے ہیں۔

ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے فون نمبر جیسے کہ ایمبولینس یا پولیس کا نمبر کھنا بے حد ضروری ہے جبکہ گھومنے کی جگہوں کا اضافہ مہمان کو یہ دکھائے گا کہ آپ اس کا خیال کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اچھا وقت گزاریں۔

اس ذاتی بورڈ سے مہمان گھر میں استقبایہ محسوس کرے گا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine