باونڈری وال کے منفرد اندازجوآپکے گھرکوممتازبنایے

Amjad Ali Amjad Ali
CASA PATIO , Studio 360 Studio 360 Modern home
Loading admin actions …

باونڈری وال مشرقی فن تعمیرکا بنیادی جزہے جوگھرکے تخلیۓ اورپردے کی حفاظت کے لیۓ لازمی طورپرتعمیرکیاجاتا ہے۔ جسے عرف عام میں پردے کی دیواربھی کہتے ہیں۔ اگرچہ یورپ اورامریکہ میں باونڈری وال کا رواج نہیں ہے لیکن جنوبی ایشیا اورمشرق وسطی سمیت وسط ایشیا کے ممالک میں پردہ کی دیوارکو اہمیت حاصل ہے۔ آپ کے لیۓ باونڈری وال کے بہترین نمونوں پرمشتمل یہ مضمون یقینا ایک انکشاف کی حیثیت رکھتا ہے۔

منفرد اورروایتی

اس نمونے میں باونڈری وال کا حسن اسکا روایتی انداز ہے۔ قدیم طرزتعمیرکی یادوں کوزندہ کرنے والی یہ باونڈری وال پہاڑی پتھروں سے بنايی گي ہے۔ جسکا محرابی ڈیزاين جد ت اورجامعیت کا مجموعہ ہے۔ پتھروں سے قلعہ نما دیوارتعمیرکرتے وقت روایتی انداز کے ساتھ ساتھ اسکی فطری اورقدرتی شکل وصورت برقراررکھنا بھی ضروری ہے۔

انعکاس نورکا ایک انداز

رنگین اورپالش شدہ چمکداردیواررات کی روشنی میں مخصوص زاویوں سے آنے والی روشنی کوجادويی اوردلفریب اندازمیں منعکس کرتی ہے جس سے گھرباہرسے ایک فانوس لگتا ہے۔ اورکويی بھی نگاہ اس سے متاثرہویۓ بغیرنہیں گزرسکتی۔

روایت جد ت کے ساتھ

روایتی پتھروں سے تعمیرشدہ یہ باونڈری وال گھرکے حسن کودوبالاکررہا ہے۔ جس نے اعلی ذوق اورنفیس طرزفکرکی مثال قايم کردی ہے۔

معمارانہ فنکاری

زیرمشاہدہ تصویرمیں پردے کی دیوارمیں معمارانہ فنکاری کا کمال دیدنی ہے۔ خوبصورت پس منظرمیں رنگین پتھروں سے تعمیرشدہ اس دیوارکوروشنی اورپودوں کی کاشت سے دلہن بنا دیا گیا ہے۔

با کفایت اورباکمال

اس تصویر میں باونڈری وال کے ساتھ سیڑھیوں کی تعمیرنے اسے ہمہ جہت اہمیت عطا کردی ہے۔ جس سے کثیرلمقاصد استعمال کا فن نمایاں ہے۔

دلکش اورسرورانگیز

حسین سنہری روشنی کے پس منظرمیں رنگین پہاڑی پتھروں سے بنے اس شاہکار دیوارکوفن تعمیرکا کمال کہا جایۓ تومبالغہ نہ ہوگا۔ جس کیوجہ سے باونڈری وال کے تصورکوایک نيی جہت ملی ہے۔ دیواروں کی آرایش اورفن تعمیرپرمزید معلومات کے لیۓ اس لنک پرکلک کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine