سادگی کے 14 دلکش انداز

usranaz usranaz
КВАРТИРА НА СТУДЕНЧЕСКОЙ, АРХИТЕКТУРНОЕ БЮРО АНДРЕЯ КАРЦЕВА И ЮЛИИ ВИШНЕПОЛЬСКОЙ АРХИТЕКТУРНОЕ БЮРО АНДРЕЯ КАРЦЕВА И ЮЛИИ ВИШНЕПОЛЬСКОЙ Living room
Loading admin actions …

سادگی کس چیز کو کہتے ہیں؟ اگر آپ کا گھر سادہ سے سٹائل پر ڈیزائن کیا گیا ھے تو اس عام طور پر اس میں ہلکے اور نفیس رنگوں کے ساتھ چکنا فرش کو تخلیق کیا گیا ھوگا۔لیکن کبھی کبھار اس سے کچھ ذیادہ بھی ھو جاتا ھے،ہم پہلے بھی سادگی کی کچھ دلچسپ مثالیں دیکھ چکے ہیں۔ حیرت انگیز اور منفرد خوبصورت سادگی کے سٹائل کو اپنانے اور مزید دیکھنے کے لئے ہمارے آج کے اس ھومی فائی مضمون کو توجہ اور غور سے پڑھیں۔

. جامع اور شاندار

ایک بار پھر یہ ایک عمدہ دالان خانہ ھے۔ دیکھنے کے لئے یہ تصویر بُری نہیں ھے۔

2. ہموار سطحیں

اسی گھر کی ایک اور تصویر کو دیکھتے ہیں جس میں کمرے کے کونے میں دلکش الماری کو نصب کیا گیا ھے جو کہ کمرے کے کنارے میں فٹ ھو گئی ھے، اس کوئی غلط تو نہیں ھے؟

3. اس سے بھی ذیادہ چکنا

اگر آپ اس غسل خانے پر ایک نظر ڈالیں تو یہ بات ظاہر ھو گی کہ یہ اس سے بھی ذیادہ سادہ اور چکنا ھو سکتا ھے۔ پہلی چیز اس کی دیوار پر لگے خوبصورت پتھروں کی مدد سے حاصل کی جا سکتی ھے۔ یہ سخت ساخت غسل خانہ کی مضبوطی میں اضافہ بھی کرتی ہیں۔

4. جدید طرز

عام طور پر جدید سٹائل میں سادگی کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ھے۔اس باورچی خانہ میں جدت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ھے۔خاص طور پر دلکش رنگوں کا منصوبہ کمال کا ھے۔

5. گھریلو

سادگی کے عنصر کے ساتھ آپ یہاں پر گھریلو سٹائل کو دیکھ سکتے ہیں۔ ان دو قسم کے سٹائل کے درمیان یہ دالان خانہ کتنا دلفریب منظر پیش کر رھا ھے۔جو یہ ابتدائی طور پر ایک ساتھ دیکھنے کی توقع نہیں تھی مگر یہ بہترین مجموعہ ھے۔

6. کلاسک ٹچ

یہ واضح طور پر ایک رواتی خواب گاہ ھے لیکن اس کا پلنگ بلاشبہ روائتی نہیں ۔یہ روائتی خواب گاہ میں ایک کلاسک ٹچ کے طور پر لگایا گیا ھے۔ بہت شاندار!

7. آرائشی بلند روشنیاں

ہم اس جگہ کو ایک عمدہ بلند روشنیوں کی جگہ کہ سکتے ہیں۔ہمیں خود سمجھ نہیں آ رھی کہ اس خوبصورتی کو کیا نام دیں۔ یہ وقعی میں بہت شاندار ہیں۔

8. روشنیوں کے ساتھ

یہ سٹائل سادگی کے اعتبار سے بہت اچھا منظر پیش کر رھا  ھے۔ آپ اس کے اندر دلکش اور نفیس مدھم روشنیوں کو داخل کر کے ماحول میں سکون اور نفاست لا سکتے ہیں۔

9. قدرتی پتھروں کے ساتھ

جیسا کہ ہم پہلے غسل خانہ میں پتھروں کا استعمال دیکھ چکے ہیں، یہاں رھائشی کمرہ میں بھی آپ انھیں دلچسپ اور منفرد حیثیت میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ حقیقی طور پر سادگی کے انداز پر پورا اترتا ھے۔

10. رنگین صوفہ

آپ اس کمرے کے ہر ڈیزائن کی الگ الگ تشریح کر سکتے ہیں۔ لیکن اس رنگین مزاج صوفے نے تمام تر توجہ کو اپنی طرف مبذول کرا لیا ھے۔ اس طریقہ کا ر سے آپ گھر کے پھیکے ترین حصے کو بھی رنگوں کی مدد سے دلکش اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

11. پودوں کے ساتھ سجاوٹ

یہ باورچی خانہ اپنے لکڑی کے فرش کی وجہ سے سادگی کے سٹائل کے مطابق تخلیق کیا گیا ھے۔ تا ہم ، اس میں تھوڑے سے خوبصورت پودوں کے اضافے سے اس کو مزید شاندار اور دلچسپ بنایا جا سکتا ھے۔

12. مکمل طور پر ہلکے رنگوں کے ساتھ

ہم اس کھانے کی میز اور کرسیوں کے ساتھ شروع  کرتے ہیں جو کہ خالصتا’ سادگی کے ڈیزائن پر بنائی گئی ہیں اس کے ساتھ ماحول کو ہم آہنگ رکھنے کے لئے دیواروں پر بھی ہلکے رنگوں کو مزین کیا گیا ھے اب یہ مکمل طور پر سادگی پر تشکیل پا گیا ھے۔

13. بالکونی پر

اس بالکونی پر،سٹائل کو ماحول کے مطابق اختیار کیا گیا ھے۔ خاص طور پر ہم آرام کرنے کی جگہ کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں، لگتا ھے گرمیاں شروع ھونے والی ہیں۔

14۔ جدید داخلہ

خوبصورت سادگی کے ساتھ یہ داخلہ اپنے جدید سٹائل کے ساتھ نہائت دلکش منظر پیش کر رھا ھے۔ یہ داخلی حصے پر آپ کے گھر کی شخصیت کو اجاگر کرتا ھے اور اس میں آپ کی شخصیت کا عکس جھلکے گا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine