باورچی خانوں اور باغیچوں کو باہم منسلک کرنے کے 13 تخلیقی انداز

Amjad Ali Amjad Ali
Vakantiewoning Lago Maggiore, Studio Groen+Schild Studio Groen+Schild Kitchen
Loading admin actions …

اگر آپ کو باورچی خانے کے ڈیزايننگ کا مرحلہ درپیش ہے تو homify.pk کے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے باورچی خانے کو گھر کے ایسے پچھواڑے میں ڈیزاين کریں جہاں آپ کے باورچی خانے کا پس منظر یا کم ازکم پیش منظر لازمی طور پرکسی خوبصورت باغیچے پر مشتمل ہو اور غیر استعمال شدہ احاطے کا موثر استعمال ہو۔ جب آپ اپنے باورچی خانے کے ساتھ سبزیاں اگانے کی عیاشی کرنے کے پوزیشن میں ہوں تو سبزیاں اگانے اور پکانے کا ربط عجیب تسکین کا باعث ہوتا ہے۔ اور یہ تب ممکن ہے جب آپ اپنے کچن کے آس پاس سبزیاں اگانے کے ليے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ایک خوبصورت باغیچہ اگانے کا انتظام کر سکیں گے۔

باورچی خانے کا کم احاطہ اورحسن انتظام

زیرنظرباورچی خانے کے پس منظر میں نظرآنے والے خوبصورت پھولوں کے گملے اگر چہ باغیچے کا متبادل تو نہیں لیکن کھانے اورپکانے کے دوران ایک تازہ احساس کا زریعہ ضرور ہیں۔ شیشےکے صاف شفاف دروازوں اورتازہ ہوا کے رہ گزر سے ایک خوشگوار ماحول کی تخلیق کی گيی ہے۔

چمکداراور نمایاں

ایک بڑے کھسکنے والے دروازے کے پار ایک شاندار اور بے مثال باغیچہ کچن کی خوبصورتی کو منفرد اور یادگاربنا دیتی ہے۔ پکانے اور کھانے کے دوران پھولوں کی خوشبو اور باغیچے کی تازہ ہوا۔۔۔ آپ کیسا محسوس کریں گے؟

بلندی کا مزہ

گھروں کے بالايي چھتوں پر ایستادہ باورچی خانے خوبصورت نظاروں سے براہ راست لطف اندوز ہونے کے ليے ایک نادر سہولت ہوتی ہیں۔ ایک بڑے دروازے سے سرسبزجنگلات اور باغات کا منظر آپ کے باورچی خانے کو بہترین تفریح گاہ بنادیتی ہے۔

کمال فن اور منظرکشی

اس باورچی خانے کے ڈیزاينر کا واضح ہدف پس منظرکی رعنايیوں کو باورچی خانے کے حسن کا حصہ بنانا ہے۔ شیشے کے پار خوبصورت باغ سے آنے والی تازہ ہوا اور بھینی بھینی خوشبو کے ساتھ کافی کا کپ ایک یادگارلمحہ بن جاتا ہے۔

گھرکے فالتو گوشے کوکارآمد بنايں

باغیچے کی طرف نکلنے والے راستے میں موجود اضافی خلا میں بنے اس باورچی خانے کے دوہرے فايدے ہیں۔ ایک تو فالتواحاطے کا بہترین اور معقول استعمال کیا گیا ہے اور دوسری طرف کچن کو باغیچے کے پس منظر سے تفریحی حسن بھی دیا گیا ہے۔

امتزاج اور انتظام

کھسکنے والے دروازوں کے ساتھ باغیچے کے پس منظر میں اس باورچی خانے کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ فرش کے ساتھ رنگوں کا امتزاج اور تازہ ہوا کے ساتھ سبزے سے لطف اندوز ہونے کا لطف مثالی ماحول پیدا کرتا ہے۔

ایک خاص راہداری

اس راہداری کو کچن میں تبدیل کر کہ ایک خوبصورت منظرتخلیق کیاگیا ہے۔ ایک طرف فالتو احاطے کی بچت کی گيی ہے اور دوسری طرف ایک کارآمد اور ضروری گھریلوحصے کو خوبصورت انداز میں منظم کیا گیا ہے۔ جبکہ باغ میں کھلتے دروازے ایک عجیب تازگی اور خوبصورت ماحول کا زریعہ ہیں۔

فرحت بخش اور تازہ

فیملی کے ساتھ صاف شفاف ماحول میں بیٹھ کر منسلک باغ کے تازہ ہوا اور خوشبو سے لطف اندوز ہونے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

پھولوں کا راہگزر

كسي باورچی خانے کو باغ سے منسلک کرنے کے ليے ضرورى نهيں که دروازے نصب کيے جايں بلکه اس مقصد کے ليے زيرنظر مثال کے تحت ايک خوبصورت کھڑکى بھى کافى هوگى.

نیلے رنگ اور باغیچے کا پس منظر

باغ کے گہرے سبز رنگوں کے پس منظر میں باورچی خانے کی کھڑکیاں اور دروازوں کے شوخ رنگ تازگی اور کشادگی کا خوبصورت احساس دلاتے ہیں۔

اپارٹمنٹ کا باورچی خانہ

اپارٹمنٹ کے باورچی خانے میں باغیچے تو سجايے نہیں جاسکتے لیکن کھڑکیوں کا رخ کشادہ منظر اور تازہ ہوا کی طرف کیا جاسکتا ہے۔ یا پھرکمرے کے اندراگنے والے پودوں سے مزین گملوں سے تازگی پیداکی جاسکتی ہے۔

شاندار رنگوں کا امتزاج

بعض اوقات رنگوں سے بے جان اور بے رنگ دیواروں میں جان ڈال دی جاتی ہے۔ اس تصویر میں باورچی خانے کو خوبصورت رنگوں، باغیچے کے پس منظر اور روشنی کے متناسب امتزاج سے سجایا گیا ہے۔

ہر لحاظ سے شاندار

گھر کے پچھواڑے میں برآمدہ نما احاطے کو شیشے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ جس میں ایک نایاب باورچی خانہ سجایا گیا ہے۔ شیشے کے پار ایک خوبصورت اور شاہانہ باغیچے کا منظر غسل خانے کو کھانے پکانے کی جگہ سے زیادہ ایک تفریح گاہ بنا دیتی ہے۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine