آپکی 7 عادتیں جو گھر کوصاف ستھرا رکھنے میں معاون ہیں

Amjad Ali Amjad Ali
Residência Jardim Avelino, LAM Arquitetura | Interiores LAM Arquitetura | Interiores Modern dining room
Loading admin actions …

مصروف ترین زندگی اور سخت ترین معمولات کے بیچ گھر کے بعض امورنظرانداز ہوجاتے ہیں۔ جن میں معمول کی صفايی ستھرايی بھی شامل ہے۔ لیکن گھرکی بے نظمی اور گندگی میں مصروفیات کے ساتھ سستی، کاہلی اور بے پروايی کا بھی بڑا کردار ہوتا ہے۔ اور یہی صورت حال منفی تاثر قايم کرنے کے ليے کافی ہوتی ہے۔ تو آيے، آج سے فیصلہ کیجيے کہ گھر کی صفايی ستھرايی میں غفلت، لاپروايی اور سستی کو آڑے نہیں آنے دینگے۔ ہم لا يے ہیں آپ کے ليے 7 مفید تجاویز جو آپکو کو اپنا گھر صاف ستھرا اور آرام دہ رکھنے میں مدد دینگی۔

سلیقہ اور انتظام

گھریلو اشیا کواستعمال کے بعد اپنی جگہ پر واپس رکھنا منظم اور سلیقہ مند لوگوں کی اولین نشانی ہے۔ عادت بنايں کہ استعمال کے بعد چیزوں کو اپنی چگہ پر واپس رکھنا نہ بھولیں۔ اس طرح بے نظمی اور بے ترتیبی سے تنگ نہیں ہونگے۔ اور ضرورت کے وقت تمام اشیاضرورت باآسانی دستیاب ہونگی۔ مثلا کتابوں کوپڑھنے کے بعد شیلف میں رکھیں، چادروں اور کمبلوں کو چارپايیوں پر تہ کرکہ رکھیں جب آپ نیند سے اٹھ جايں۔ ان معمولی سرگرمیوں سے آپ کا گھرمنظم اور مرتب نظرآيے گا۔

آج کاکام کل پر مت چھوڑیں

تاخیر ناکامی کے بیج ڈالتی ہے۔ اگر کسی کو کرنا مقصود ہے تو اسے انجام دینے کے ليے تاخیر سے گریز کریں کیوں جوکام آپکے زمے ہے، اسے انجام دینے میں ہی بہتری ہے۔ گندے کچن کو دھونا ہو، فرش پر پڑی رضايیاں اٹھاکر تہ کرنی ہوں یا پھر شیٹس کو دھونا مقصود ہو، تو پہلی فرست کو ضایع نہ کریں۔

عسل خانہ زیادہ قابل توجہ ہے

صاف اورمنظم غسل خانہ محض ایک عیاشی نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے۔ غسل خانے کی صفايی کے ليے مطلوبہ اوزار پہلی فرست میں ہی دستیاب ہونی چاہيے۔ گرد وغبار اور میل کچیل صاف کرنے والے کیمیکل اور محلول کی دستیابی یقینی بنايں۔ غسل خانے میں نالوں اور سوراخوں کو بند کرنے والی اشیا مثلا بال وغیرہ کو جمع نہ ہونے دیں۔ ٹايلوں کے جوڑوں اور درزوں میں میل کچیل صاف کرنے کے ليے برش وغیرہ استعمال کريں۔

کمروں کو ہوا دار بنايں

صبح بیدار ہونے کےفورا بعد کمرے کی کھڑکیاں اور روشن دان کھول دیں۔ اس معمول کو اپنانے پر کويی خرچ نہیں آتا لیکن ماحول کی صفايی اور صحت مند فضا کے ليے ضروری ہے۔ ہوادار گھر میں جراسیم وغیرہ جمع نہیں ہو پاتے اور بد بو اور الرجی کی ناگواری سے نجات ملتی ہے۔ 

ہر کھانے کے بعد باورچی خانے کو صاف کریں۔

کھانے سے فراغت کے بعد کھانے کے گندے برتنوں کو صاف کرنے میں تاخیر سے گریز کریں۔ اور ان برتنوں کو اپنے اپنے مخصوص خانوں تک پہنچانے میں پہل کریں۔ کیوں کہ ایک دفعہ ان برتنوں پر کھانے کی چکنايی جم جايے۔ تو انھیں صاف کرنے میں زیادہ صابن اور محنت صرف کرنا پڑتی ہے۔ اور آپکو دوہری توانايی اورصابن وغیرہ صرف کرنا پڑے گا

میلے کپڑوں کی ٹھوکری

گندے کپڑوں کو رکھنے کے ليے ایک ٹھوکری مخصوص کر کہ رکھیں۔ اس طرح دھونے سے پہلے سفید اور رنگین کپڑوں کو الگ کریں۔ کوشش کریں کہ میلے کپڑوں کے ليے مخصوص ٹھوکری صاف اور خوبصورت ہو۔ کیوں کہ مخصوص انداز کی ٹھوکری آپ کے ليے حس جمال کا اظہار بھی ہے۔

گھر کو صاف کرنے کے 4 مراحل

چار آسان، کم خرچ اور مفید مراحل کے زریعے آپ اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھ سکتے ہيں۔ 

1۔ قالینوں اور فرش سے گرد وغبار اور میل کچیل صاف کرنے کے لیے ویکیوم کلینر استعمال کریں۔

2۔ فرش کو ہفتہ میں کم از کم ایک بار ڈٹرجنٹ یا مخصوص سوڈوں کے ساتھ دھو لیا کریں۔ خصوصا ماربل اور سرامکس یا ٹايلوں کے فرش کو۔

3۔ ڈبل بیڈ کے چادروں اور کمبلوں کی باقاعدہ صفايی آپکے پرسکون نیند کے ليے ضروری ہے۔

4۔ کھڑکیوں اور الماریوں کی ماہانہ صفايی آپکے گھرکو خوبصورت اور مثالی بنانے کے ليے ضروری ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine