آپ کو گھر میں کیا، کب اور کہاں صاف کرنا چاہیے؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
Bathroom, Pixers Pixers Modern bathroom
Loading admin actions …

گھر داری کی اہمیت مہمانوں کو اچھا کھانا کھلانے، اور باتھ روم کی ٹونٹیاں ٹھیک رکھنے سے کہیں زیادہ ہے۔ اگر آپ کی چائے کے کپ یا باتھ روم گندا ہے تو مہمانوں کے دوبارہ واپس نہ آنے پر گلہ نہ کریں۔

آخری بار آپ نے انہیں کب صاف کیا تھا؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کو کتنی بار کچن کاؤنٹر صاف کرنا ہے، بستر کی چادریں بدلنی ہیں یا سنک صاف کرنا ہے؟ 

خوش قسمتی سے ہم جانتے ہیں اور ہمیں آپ کو اچھی اچھی تراکیب بتانا بہت پسند ہے۔

ہر روز کیا صاف کرنا چاہیے؟

روز کی جانے والی صفائی کو نہ بھولیں:

• بستر بنائیں (یہ چھوٹا سا کام کر لینے سے آپ باقی دن کے کاموں سے گھبرانا چھوڑ دیں گے۔) 

• چائے کی کیتلی صاف کریں۔ • برتن دھوئیں۔ • کچن کاؤنٹر اور میزیں پونچھیں۔ 

• کپڑے دھوئیں۔ 

• کچن کے فرش پر پونچا لگائیں۔ 

• شاور کی دیواریں صاف کریں۔ 

• کچن اور باتھ روم کے سنک صاف کریں۔

ہر ہفتے کیا صاف کیا جائے؟

• کچن اور باتھ روم کے فرش پر پونچا لگائیں۔

• باتھ روم صاف کریں 

• آئینے صاف کریں 

• فرنیچر سے گرد مٹائیں۔ (برش کے بجائے سوتی کپڑے کا استعمال کریں کیوں کہ برش سے گرد ایک حصے سے دوسرے میں منتقل ہو جاتی ہے۔) 

• فرش اور فرنیچر پر ویکیوم پھیریں۔ 

• خراب کھانا پھینکیں۔ 

• کچن کا سارا سامان صاف کریں۔ 

• مائیکرو ویو اندر سے صاف کریں۔ 

• سارے اسفنج صاف کریں۔ (ابلتے پانی میں ڈال کر یا ڈش واشر میں ڈال کر)

ہر مہینے کیا صاف کیا جائے؟

• سارے وینٹ اور لکڑی کے سامان پر ویکیوم پھیریں۔

• بلبوں اور دیگر روشینوں کو صاف کر کے ان کی گرد مٹائیں۔ 

• بلائنڈز دونوں اطراف سے صاف کریں۔ 

• ڈش واشر، واشنگ مشین اور ویکیوم٭ صاف کریں۔ 

٭ ویکیوم کا گندگی سے بھرا بیگ گھر میں بدبو پھیلا دیتا ہے۔ اگر آپ کے ویکیوم میں بیگ لگا ہے تو اس کا ایک تہائی حصہ بھرنے کے بعد اسے بدل دیں۔ اگر بیگ نہیں ہے تو اسے ہر صفائی کے بعد خالی کریں ورنہ آپ خود کو فرش کی دھول مٹاغے کے بجائے اس میں اضافہ کرتا پائیں گے۔ 

انہیں ہر 3 سے 6 مہینے بعد صاف کریں

• فریج اندر سے صاف کریں۔

• کچن کے چولہے کا ڈھکن صاف کریں۔ 

• شاور کے پردے دھوئیں۔  

• سارے فرنیچر کو نیچے اور پیچھے سے صاف کریں۔ 

• بیرونی حصہ نہ بھولیں – صحن یا عرشہ اور اس میں رکھا فرنیچر صاف کریں۔ 

• سارے تکیے اور لحاف دھوئیں۔ • گدے پر ویکیوم پھیریں۔ 

• کافی میکر اچھی طرح صاف کریں۔ 

• نکاسی آب اور کوڑے کے ڈبوں پر کام کریں۔ 

• اوون اور فریزر صاف کریں۔ 

• گاڑی دھوئیں۔ 

کیا آپ کو باتھ روم ڈیزائنر کی ضرورت ہے؟ یا پینٹر یا فرش بنانے والا چاہتے ہیں؟ ہمارے پیشہ واران کی فہرست آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

ہر سال کیا صاف کیا جائے؟

• آتش دان اور چمنی صاف کریں۔

• قالین اور سوفوں کی گدیاں اتار کر صاف کریں۔ 

• کھڑکیوں اور ان کے فریم کی اچھی طرح صفائی کریں۔ (یہ کسی بادلوں والے دن یا سورج غروب ہونے کے بعد کریں، کیوں کہ ایک گرم دن میں کھڑکیاں تیزی سے سوکھیں گی جس سے پانی اور صابن کے نشانات رہ جائیں گے۔) 

• وینٹ اور ڈائیر صاف کریں۔ 

• پردے صاف کریں۔ 

ہمارے پاس چند مزید تراکیب بھی موجود ہیں: جدید گھروں کے لیے دیواروں کے ڈیزائن کی تجاویز۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine