۶ سیدھے کچن جو بہترین ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loft Brooklin, Samaia Arquitetura+Design Samaia Arquitetura+Design Kitchen
Loading admin actions …

ہم سب کے پاس دیوقامت گھر نہیں ہوتے، جس کا مطلب ہے کہ گھر کا اندرونی حصہ سجانےاور اس کی ترتیب کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ اور یہ عملی جگہوں کے لیے اور بھی اہم ہو جاتا ہے جیسا کہ کچن، کیوں کہ کوئی بھی خراب ترتیب والی بھری بھری جگہ میں کھانا پکانا نہیں چاہتا۔

مگر اگر آپ ایک چھوٹا، سیدھا کچن چاہتے ہیں اور اس کی ترتیب اور سامان کو لے کر کر کشمکش کا شکار ہیں تو رکیں! جدید انداز کے باورچی خانوں کی یہ ۶ مثالیں خاص آپ کے لیے ہیں۔

۱۔ ایک جانب ایک لکیر میں سامان اور الماریاں اور دوسری جانب کھانے کے حصے کی مناسب جگہ – بہترین!

۲۔ ایک چھوٹے کچن میں سامان سمیٹنے کے لیے اوپری الماریوں کی ضرورت ضرور پڑے گی، اور دیکھیں کہ اس قسم کے ڈیزائن میں سارا سامان کتنے اچھے طریقے سے پورا آ جاتا ہے۔

۳۔ کسے معلوم تھا کہ کچھ ٹائلوں جتنا سادہ بھی ایک چھوٹے کچن کی بہترین تکمیل ہو سکتا ہے؟

۴۔ سامان کے حساب سے ڈیزائنز کی ایک دنیا آباد ہے اور کوئی بھی آپ کو سفید یا سلور چننے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ دیکھیں یہ گہرا اور نڈر فریج کیسے نمایاں ہو رہا ہے!

۵۔ جب گہرے رنگوں کی بات ہو ری ہے تو کیوں نہ اسے الٹا کر الماریوں پر سیاہ رنگ کی نمائش کی جائے اور سامان کو ہلکا رکھا جائے؟

۶۔ زیادہ تر چھوٹے کچن کھلی ترتیب کے ساتھ لاؤنج یا ڈائننگ میں کھلتے ہیں اور اسی لیے جگہوں کی بصری تقسیم کے لیے کھلے کاؤنٹر لازمی ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine