ایک بھی روپیہ خرچ کیئے بغیر گھر کو سجانے کے ۲۴ شاندار آئیڈیاز

Farheen Farheen
modern by Planforêt, Modern
Loading admin actions …

بہترین سجے ہوئے گھروں میں زیادہ پیسے خرچ کرنا ضروری نہیں ہے۔ بہترین سجاوٹ والے گھر وہ ہوتے ہیں جن میں ان کے مالک اپنا وقت، خیالات اور بہت سارا پیسہ لگاتے ہیں۔ اسلیئے اس آئیڈیا بک میں ہم آپکو ۲۴ ایسے آئیڈیاز دیں گے (جن میں سے زیادہ تر مفت ہیں) تاکہ آپکے گھر کے ہر کونے میں سے ایک وقار جھلکے اور اسکی خوبصورتی دوسرے گھروں سے منفرد نظر آئے۔

لکڑی کے بورڈ اور پیلٹس

یہ آپکو سٹرک پر بھی مل سکتے ہیں۔ لکڑی کے پرانے پیلٹس سے آپ اپنے گھر کا جمالیاتی حسن بڑھا سکتے ہیں اور انکو سادہ اور شاندار طریقے سے سجا سکتے ہیں۔ یہ ایک مستند رجحان ہے۔

ایک پرانی گاڑی؟

کباڑیے کے پاس پڑی ایک پرانی کارایک سیٹ کے لیئے استعمال ہوسکتی ہے۔ آپ اس پروجیکٹ کے لیئے اس تصویر کو دیکھ سکتے ہیں

ٹائرز

آپکی گاڑی کے پرانے ٹائر یا وہ ٹائر جنہیں آپ پھینکنا چاہتے ہیں، آپکے گھر میں ایک ٹرے کا کام کرسکتے ہیں۔ دیکھیئے تصویر میں کسطرح ایک پرانے ٹائر کو سجاوٹ کے لیئے استعمال کیا گیا ہے۔

فرنیچر کو ہلا دیں

اگر آپکے گھر کوسجانے کا کوئی اقتصادی راستہ ہے تو وہ  فرنیچر کو جگہ سے منتقل کرنا ہے۔ آپکو کچھ بھی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، کافی ساری اشیا ادھر ادھر گھما کر آپ گھر کو مکمل طور پر تبدیل کرسکتے ہیں۔

دیوار پر نامکمل برتن لگائیں

ہم سب کے گھروں میں ٹوٹی پھوٹی پلیٹیں ہوتیں ہیں۔۔ ہے نا؟ ان سے جان نہ چھڑوائیں بلکہ ان کو سنھبال کر رکھیں ان پر تھوڑی سی محنت کر کے آپ انکو باورچی خانے یا پھر کھانے کے کمرے میں سجا سکتے ہیں۔ نتائج کتنے شاندار ہوسکتے ہیں وہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

پھولوں کا ایک جگ

ایک پانی کا پرانا جگ جس کو پینٹ کر کے آپ ایک نئی زندگی دے سکتے ہیں ۔ یہ آپکے کھانے کے میز کو ایک شاندار وضع بخشے گا۔

پرانے کین گلدانوں کی جگہ

جوس اور سوفٹ ڈرنک کے پرانے کینوں کو پھینکنے کی بجائے آپ اچھے گلدان بنا سکتے ہیں۔تصویر کی طرح آپ انکو لکڑی پر لٹکا کر ایک شاندار فیشن بنا سکتے ہیں

جارز

جام، جیلی اور دہی کے لیئے استعمال ہونے والے جارز تو ہمارے باورچی خانے میں عام ملتے ہیں۔ جب یہ پرانے ہوجائیں تو ان سے سجاوٹیں بنائیں جیسے کہ تصویر میں انکو گلدان کے طور پر استعمال کیا گیا ہے

لیمپس بھی بن سکتے ہیں

آپ ان سے شاندار لیمپس بھی بنا سکتے ہیں۔ نتائج آپ کی توقع سے بھی زیادہ خوبصورت نکلیں گے۔

زیادہ آئیڈیاز:۱۸ شاندار تجویزیں جو ماہرین چاہتے ہیں آپکو پتہ ہوں

کتابوں کو رنگوں سے ترتیب دیں

اگر آپکے گھر میں کوئی بک شیلف ہے یا کوئی لائیبریری ہو تو بہترین چیز جو آپ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ کتابوں کو رنگوں کے حساب سے ترتیب دیں۔ کاہلی چھوڑیں یہ ایک شاندار آئیڈیا ہے

کارڈ بورڈ کے ڈبوں کو دوبارہ استعمال کریں

یہ ایسی چیز ہے جسکو کوئی بھی گھر میں رکھنا نہیں چاہتے، وہ ہے کارڈ بورڈ۔ کارڈ بورڈ کے ساتھ آپ شاندار لائیبریری بنا سکتے ہیں ایک بھی پیسہ خرچ کیئے بغیر۔ کتنا شاندار ہے نا

سیڑھی ایک سجاوٹ کے طور پر

روایتی پرانی لکڑی کی سیڑھی جو کہ ہمیں گاوں میں آسانی سے مل سکتی ہے .اس پر پینٹ کر کے آپ گھریلو سجاوٹ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بیڈروم میں سجاوٹ کے طور پر یا باتھ روم میں کپڑے رکھنے کے لیئے استعمال ہوسکتی ہے یا جیسے آپ چاہیں اسکو استعمال کر سکتے ہیں

کتابیں جو ایک میز بنا سکتی ہیں

اگر آپ کتابیں پڑھ چکے ہیں یا پھر وہ پھٹ گئی ہیں تو یہ ایک اچھا میز بن سکتی ہیں۔ انکو رنگوں کے حساب سے ترتیب دیں ایک شاندار میز آپکا منتظر ہے۔

آپکی تصویروں کے فریمز

کچھ پینٹنگز جو کہ ہمیں وقت کے ساتھ بری لگنی شروع ہوجاتی ہیں یا پھر ٹوٹ جاتی ہیں۔۔ انکے فریمز سے فائدہ اٹھائیں اور ان میں اپنی من پسند تصاویر لگائیں نتائج آپکی توقع کے عین مطابق نکلیں گے۔

ایک کمبل جو کہ سب کچھ تبدیل کرسکتا ہے

یہ آپکو جھوٹ معلوم ہوگا لیکن لیونگ روم میں یا بیڈروم میں رکھا گیا.یہ کمبل اس کمرے کے جمالیاتی حسن کو تبدیل کرسکتا ہے۔ ایک بہت ہی اقتصادی سی تبدیلی ہے جو کہ آپکے کمرے کی وضع کو مکمل طور پر تبدیل کردے گی۔

کشنز آپکے کپڑوں کے ساتھ

اگر آپ اپنی الماری کی صفائی کریں تو یقینا بہت سے کپڑے ہوں گے جو کہ آپ نہیں پہنتے۔ ان تمام کپڑوں کے ساتھ آپ کچھ منفرد سے کشن کور بنا سکتے ہیں ۔

لٹکتی ہوئی سائیکل

اگر آپکو بھی بائیسکل سے محبت ہے تو پھر آپکو پتہ ہوگا کہ اسکی ایک شاندار سجاوٹ بن سکتی ہے۔  آپ ایک ہینگر کے ذریعے اسکو لیونگ روم میں لٹکا سکتے ہیں ۔

ہینگرز

لکڑی، کارڈ بورڈ یا کسی بھی سخت میٹریل کے ساتھ آپ شاندار ہینگرز بنا سکتے ہیں۔

اگر آپکو کوئی بھی مدد چاہیے ہو تو ہمارے انٹیریئر اور ڈیکوریٹر سے رابطہ کریں

پلانٹر ایک نئے استعمال کے ساتھ

اگر آپ اپنے ٹیرس کو ایک گرم اور نرم وضع بخشنا چاہتے ہیں تو پلانٹر کو ایک نئے طریقے سے استعمال کریں۔ آپکا ٹیرس بلکل نیا لگے گا۔

کپڑوں کے پرانے ریکس اور ٹوکریاں

پرانے ریکس اور ٹوکریاں آپکے باغیچے کو ایک نئی زندگی بخش سکتے ہیں۔ یہ باغیچے میں پھول اور پودے لگانے کے لیئے استعمال ہوسکتے ہیں۔

کرسمس لائیٹس

گھر میں کرسمس لائیٹس کی موجودگی آپکو ایک اچھا احساس فراہم کرتی ہے ۔اس تصویر میں تو بہت زیادہ روشنیاں استعمال کی گئی ہیں لیکن آپ تھوڑی بھی استعمال کرسکتے ہیں

پرانا ٹرنک

اگر آپکے کمرے میں اسٹوریج کی کمی ہو تو ایک پرانے ٹرنک کے بارے میں کیا خیال ہے؟اسکو دوبارہ پینٹ کریں اور لیونگ روم یا بیڈ روم میں استعمال کریں

سوٹ کیس چھوٹے ٹیبلز کی جگہ

یہ آئیڈیا بہت ہی خوبصورت ہے۔پرانے سوٹ کیس آپکے بیڈروم کو ایک خاص وضع بخش سکتے ہیں

لکڑی کے ٹکڑے ٹیبل کی جگہ

آخر میں، ہم آپکو بہت سادہ آئیڈیا دیتے ہیں جو کہ اندر اور باہر دونوں جگہ استعمال ہوسکتا ہے۔ آپکو تصویر دیکھ کر کیا لگتا ہے؟

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine