ایک پُرانا گھر جسے انوکھے اور جدید انداز میں تبدیل کیا گیا

M Usman M Usman
RISTRUTTURAZIONE SAN FLORIANO, K.B. Ristrutturazioni K.B. Ristrutturazioni
Loading admin actions …

آج کے ہومی فائی مضمون میں ہم بات کریں گئے اٹلی کے ایک پُرانے زیرتعمیر گھر کی جسے کے بی (K.B. RISTRUTTURAZIONI) کے ماہرین نے اپنی بہترین فنی صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے اسے ایک جدید،دلکش اور عملی طور پر فیملی گھر میں تبدیل کر دیا ہے۔

آج کے جدید دور میں گھر کی ڈیزائننگ اور سجانے سنوارنے کے ہزاروں طریقے دستیاب ہیں، جدید اور تخلیاتی طریقے اپنا کر کسی بھی بھدی اور بھونڈی رہائش کو خوبصورت اور دل پسند بنایا جا سکتا ہے۔
اس مثال میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گھر کو جدید انداز کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مکمل طور پر زمین بوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ایک پُرانے روایتی بنیادوں پر جدید انداز تعمیر اور بھی متاثر کن ہے۔ 

1. پُرانا گھر

اس تصویر میں ہم پُرانے گھر کا ایک رخ دیکھ سکتے ہیں، اس کی حالت کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اس کی جھاڑ جھنکار کتنی ضروری ہے۔ کٹے پھٹے فرش، اکھڑا ہوا پلستر اور بجلی کی ننگی تاریں ایک مایوس کن اور بُرا تاثر پیش کرتی ہیں۔

ٹوٹی پھوٹی دیواریں، فرنیچر اور پردوں سے خالی یہ گھر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ایسے ماحول میں رہنا اداسی پیدا کرتا ہے۔

2. ایک اور رُخ

اس تصویر میں آپ گھر کی حالت کا صحیح طور پر اندازہ لگا سکتے ہیں، دیواروں پر پینٹ تو کیا پلستر بھی پتلی حالت میں ہے جبکہ سیمنٹ کا فرش دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ہم کسی زیرتعمیر عمارت میں کھڑے ہیں۔

اینٹیں بھی کچھ ایسا ہی تاثر دے رہی ہیں ایسے لگتا ہے کہ کسی نے یہ گھر تعمیر کرنا شروع کیا اور درمیان میں ہی چھوڑ دیا۔

3. بعد میں: پہچانا نہ جائے

کے بی کے ماہرین نے اس گھر کو بدل کر رکھ دیا، نتائج حیران کن حد تک حسین ہیں۔

کھلے ڈیزائن کو استعمال کرتے ہوئے باورچی خانہ، ٹی وی لاؤنج اور کھانا کھانے کا کمرہ ایک دوسرے سے متصل ہیں، جو اس گھر کو کشادہ، روشن اور چمکدار بناتے ہیں۔

ڈیزائنر نے ہلکے رنگوں کو ترجیع دی ہے۔ لکڑی کا ہلکے رنگ والا فرش، سفید دیواریں جو اس رہائش گاہ کو خوشگوار، صاف ستھرا اور پُرسکون بناتے ہیں۔ گملے میں لگا پودا اس جگہ کو فطرتی احساس دلاتا ہے۔

کیا آپ کو باورچی خانے کا کاؤنٹر پسند آیا؟ جو باورچی خانے کو باقی گھر سے الگ کرتا ہے۔ کاؤنٹر کے ساتھ لگے دو چھوٹے سٹول ناشتہ یا دیگر ہلکا پھلکا کھانے اور باورچی خانے میں کام کرنے والے افراد سے بات چیت کیلئے بہترین ہیں۔

4. بعد میں: کھلا کھلا گھر

ٹی وی لاؤنج میں ڈیزائنر نے میسر جگہ کا استعمال جس طرح کیا ہے وہ دیکھنے لائق ہے۔ ایک  پوری دیوار کو کتابوں کے شیلف کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اس میں کتابیں، ٹی وی، نوادرات اور دوسری چیزیں بھرپور صفائی کے ساتھ سامنے لگا دی گئیں ہیں۔ عمودی جگہ کا اس سے بہتر استعمال بہت مشکل ہے۔

اپنے چھوٹے گھر میں سٹوریج کے مسائل سے نجات کیلئے یہ انوکھے اور لاجواب حل ضرورد دیکھیں۔

ایک سادہ قسم کے ٹی وی لاؤنج کی دیواروں پر فن پاروں کی نمائش نہ صرف اس کی دلکشی کو بڑھاتے ہیں بلکہ اس جگہ میں آپ کی شخصیت بھی نکھر کر سامنے آتی ہے۔ کتابیں اور فن پارے ہمیں اس گھر کے رہنے والوں کے ذوق کی نشادہی کرتے ہیں۔

5. بعد میں: متصل کمرے

بات جب چھوٹے گھروں کی ہو تو ہم ایسے جگہ کو بچانے والے فائدہ مند کاموں کو ترجیع دیتے ہیں۔

یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ سیڑھیاں جو کسی بھی گھر کی بنیادی ضرورت ہیں وہ کس طرح آراستہ کی گئی ہیں۔  لکڑی کے گہرے رنگ والی سیڑھیاں اور ان پر چاندی کی گِرل اس فیملی گھر کو عصر حاضر اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بناتے ہیں۔

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ہلکی روشنیاں اس گھر کی خوبصورتی میں اضافہ اور اس کے ڈیزائن اور چھوٹی چھوٹی خصوصیات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

6. بعد میں: شاندار غسل خانہ

اس نئے آراستہ و پیراستہ گھر کا غسل خانہ انتہائی شاندار اور دل کو لبھانے والا ہے۔ 

ڈیزائنر نے نجی زندگی کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب روشنی کا حصول بھی یقینی بنایا ہے۔ ایک لمبے شیشے کو پوری دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے جو نہ صرف اس جگہ کے رہائشیوں کے میک اپ اور دوسری ضرورتوں کو پورا کرتا ہے بلکہ اس جگہ کو بھی وسیع بناتا ہے۔ 

سادہ سفید اور بھورا رنگ اس جگہ کو پُرسکون بناتا ہے جو کسی بھی غسل خانے کیلئے ضروری ہے۔ دن کی تیاری کیلئے یہ ایسا ماحول مددگار ثابت ہوتا ہے۔

7. بعد میں: ہلکے رنگوں والا بیڈروم

اس گھر کا بیڈروم تو واقعی شاندار ہے۔

ماہرین نے لکڑی کے فرش، سفید دیواروں اور قدرتی روشنی کو ترجیع دی ہے۔ ترتیب وار ڈیزائن والی چادروں اور فن پارے نے اس جگہ میں شخصیت کی عکاسی کی ہے۔ 

یاد رکھیے آپ کا بیڈروم آپ کی جنت ہے لہذا اسے اپنے خوابوں سے سجائیے، اس میں اپنی شخصیت کی عکاسی کریں اور زندگی کی رعنائیوں سے بھرپور اشیا کا اضافہ کریں۔

ایک اہم تجویز صرف ضرورت کی اشیا کو سامنے رکھیں، اس کے علاوہ جو کچھ بھی ہو اسے مہارت سے سٹور کریں اور اپنے کمرے کو صاف ستھرا رکھیں۔

8. بعد میں: بچوں کا خوبصورت کمرہ

پورے گھر میں بچوں کا کمرہ وہ واحد جگہ ہوتی ہے جہاں آپ کچھ فن کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، ڈیزائنر نے بھی اس کمرے کو گہرے رنگوں، تصویروں اور دیگر اشیا سے سجایا ہے۔ 

سکول کا کام کرنے کیلئے کونے میں بنا ڈیسک اور کتابوں کے شیلف کس قدر خوبصورت ہیں۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ کو شیلف کا ایک اور حصہ نظر آئے گا جہاں بچے اپنے کھلونے رکھ سکتے ہیں۔ 

اپنے کمرے میں شیلف کا اضافہ کرنے سے پہلے یہ تجاویز ضرور دیکھ لیں۔

اگر آپ کو پُرانے گھر کو نئے گھر میں بدلنے والی یہ تجاویز اچھی لگیں تو ہمیں امید ہے کہ آپ کو ہومی  فائی کی گھر کی تبدیلی کیلئے تجاویز بھی پسند آئیں گی۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine