بغیر کھڑکی کے کمرے کو کس انداز میں سجایا جائے؟ 12 شاندار مشورے

usranaz usranaz
Apartamento Vila Rica Santos, Lucia Navajas -Arquitetura & Interiores Lucia Navajas -Arquitetura & Interiores Living room
Loading admin actions …

سورج کی روشنی ہم تمام انسانوں کی بنیادی ضرورت ھوتی ھے۔ روشنی چاہے قدرتی ھو یا مصنوئی ہماری ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔اپنے گھروں میں ہم کھڑکی کا استعمال کر کے قدرتی روشنی کا استعمال بھی کرتے ہیں اور بجلی کا استعمال کر کے مصنوئی روشنی کا بھی۔ لیکن اپنے بجٹ اور گھر کی رہائش کے اعتبار سے  ہم ہر کمرے میں کھڑکی کا استعمال نہیں کر سکتے خاص کر بڑے شہروں میں جہاں جگہ کی بہت کمی ھوتی ھے۔ یا گھر آپس میں ایسے ملے ھوتے ہیں کہ کھڑکی کی گنجائش نہیں بن پاتی۔

کھڑکی کے بغیر کمرے کو روشن کرنے کا خواب کچھ اچھا نہیں لیکن آج کل ایسے خوب صورت اور نت نئے ڈیزائن متعارف ھو چکے ہیں کہ آپ کا کمرہ کھڑکی کے بغیر بھی روشن اور نہائت خوب صورت منظر پیش کرے گا۔ آپ اپنے کمرے کی سیٹنگ اور ڈیزائن اس انداز میں کریں کہ آپ کا کمرے کو بار بار دیکھنے کو جی چاہے۔ 

آج کے ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم ایسے ہی کمرے کے لئے 12 دلکش اور جدید انداز لائے ہیں جس سے آپ کا کمرہ روشن اور خوب صورت نظر آئے گا۔اس کے علاوہ آپ کے کمرے میں تازہ ھوا کی آمد ورفت کے بغیر بھی آپ کا کمرہ تر و تازاہ اور ھوا دار محسوس ھو گا۔ تو پھر بغیر کسی وقفہ کے ان دلچسپ تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ کمرے کو روشن کریں

قدرتی روشنی کی کمی کی بڑی وجہ کمرے میں کھڑکی کا نہ ھونا ھے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لے ہم دو اہم کام کرنے ہیں۔ ایک تو یہ کہ کمرے کے ماحول کو اتنا خُوش کُن بنا دیں کہ روشنی کی کمی محسوس ہی نہ ھو۔اس مقصد کے لئے آپ موم بتیوں اور چھت میں نصب روشنیوں کا استعمال کر کے کمرے کے ماحول کو گرما سکتے ہیں۔

دوسرا طریقہ یہ ھے کہ قدرتی روشنی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سفید رنگ کی روشنی کا انتظام کریں۔ اس مقصد کے لئے سفید بلب اور ٹیوب لائٹ کو نصب کریں۔ آپ کمرے کو مزید روشن کرنے کے لئے تیز روشنیوں کا بھی استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

2۔ روشن دان

کمرے میں قدرتی تازگی کو برقرار رکھنے کے لئے اس میں روشن دان کا استعمال کریں۔ہمارے پیشکشوں میں سے پہلا مشورہ یہ ہے کہ آپ  اس جگہ میں ہوا کی تخلیق کرنے کیلئے چھت یا کمرہ میں روشن دان رکھیں اور ہر دن کم از کم آدھے گھنٹے کے لئے کم سے کم دو بار اسے کھولیں۔

ایسی چیزوں سے بچنے کی کوشش کریں جو نمی پیدا کریں، جیسے لکڑی، کاغذ اور چمڑے کی وجہ سے ہوسکتی ہیں، کیونکہ یہ درجہ حرارت پر منحصر ہے، اس جگہ کو تخلیق کرنا ممکن ہے جس میں ٹھنڈک قائم ہوجائے. مزید قدرتی آب و ہوا کے لئے آپ اس کمرے میں قدرتی پودوں کو رکھ دیں۔

3۔ تصاویر اور پینٹنگز کا استعمال کریں۔

کھڑکی کا مطلب کیا ھے؟ اس کا مطلب یہ ھے کہ باہر کے ماحول کو اپنے کمرے میں قائم کرنا اور کمرے کے ماحول کو باہر کے قدرتی ماحول سے مطابقت دینا۔ اگر ہمارے پاس ایسا انتظام نہیں ھے کہ ہم باہر کے ماحول کو کمرے میں لائیں تو اس مسئلے کے حل کے لئے ہم کمرے میں قدرتی ماحول سے مزین تصاویر اور پیٹنگز کو دیواروں پر لٹکا دیں۔اس سے کمرے میں قدرتی ماحول پیدا ھو جائے گا۔

4۔ رہائشی کمرے کی دیوار پر پودوں کو لٹکائیں

کمرے میں قدرتی ماحول قائم کرنے اور تازگی برقرار رکھنے کے لئےہم آپ کو پودوں کو لٹکانے کا مشورہ دیں گے۔ اس سے دو مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں ایک تو کمرے میں قدرتی تازگی حاصل کی جاسکتی ھے دوسرا ھوا کو تازہ اور صاف رکھنے کے لئے پودے نہائت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

5۔ خود کرنے والے منصوبے

اصل مزہ یہ ھے کہ کھڑکی کے بغیر کمرے کو روشن کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے آپ خود کرنے ولے منصوبوں پر عمل کریں۔ اپنی مدد آپ کے تحت چیزوں کو تخلیق کریں۔ اور انہیں دلکش اور شوخ رنگوں میں رنگ دیں۔ جیسا کہ ماڈل میں دکھایا گیا ھے اپنی تخلیق کی مدد سے دلکش سجاوٹی اشیاء کو بنائیں اور انہیں کمرے میں آویزاں کریں۔

6۔ موم بتیوں کا استعمال

موم بتیایک ایسا خوب صورت اور استقبالی عنصر ھے جو بغیر کھڑکی والے کمرے میں ایک روشن اور دلکش ماحول کو تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ موم بتیوں کی مدد سے آپ اپنے کمرے میں ایک رومانوی ماحول پیدا کر سکتے ہیں۔ آج کل مارکیٹ میں بہت سی اقسام کی موم بتیاں متعارف ھو چکی ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے کمرے کو دلکش انداز میں سجا اور روشن کر سکتے یں۔

7۔ کمرے کی دیواروں کو سفید رنگ میں روغن کر دیں

سفید رنگ ایک نفاست اور دلکشی کی علامت سمجھا جاتا ھے۔اس رنگ کی ایک خاص بات یہ ھے کہ یہ روشنی کو پیدا کرتا ھے اور کمرے کو منور رکھتا ھے۔ اگر آپ بغیر کھڑکی والے کمرے میں قدرتی تازگی اور روشنی جیسا ماحول تخلیق کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو اس میں سفید رنگ و روغن کا مشورہ دیں گے۔

8۔ قدرتی ماحول کے لئے دیوار پر پینٹنگ

بغیر کھڑکی والے کمرے میں قدرتی ماحول پیدا کرنے کے لئے آپ اس کی دیوار پر قدرتی منظر تخلیق کرا دیں اس سے کمرے میں کھڑکی کی کمی دور ھو جائے گی اور کمرے کے اندر ہی قدرتی تازگی پیدا کرنے والا ماحول پیدا ھو جائے گا۔

9۔ روش رنگ والے قالین کا انتخاب

کمرے کو روشن کرنے اور اس میں تازگی لانے کے لئے اس کی ہر چیز پر خصوصی توجہ دیں۔ اس کے قالین کے انتخاب کرنے پر اس کے رنگ پر خاص احتیاط کریں۔ شوخ رنگ کے قالین کے استعمال سے بھی کمرے میں ایک خاص ماحول قائم ھوتا ھے اور اس سے کمرہ روشن بھی ھو جاتا ھے۔

10۔ چھت میں روشن دان

اگر آپ کمرے میں کھڑکی قائم نہیں کر سکتے تو اگر ممکن ھے تو ا سکی چھت میں بڑے سے روشن دان کا انتظام کریں۔ اس سے قدرتی تازگی کمرے میں داخل ھو گی اور ساتھ ہی کمرہ قدرتی روشنی سے جگمگا اُٹھے گا۔

11۔ چھت میں دلکش روشنیوں کا انتخاب کریں

بغیر کھڑکی والے کمرے میں روشنی قائم کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ اس کی چھت ھو سکتا ھے۔ کمرے کی چھت میں مزین لائٹوں کی مدد سے آپ اسے قدرتی روشنی جیسا روشن اور منور کر سکتے ہیں۔ ویسے بھی چھت میں نصب روشنیوں کی مدد سے کمرہ زیادہ روشن اور دلکش نظر آتا ھے اسی لئے زیادہ تر لوگ اپنے کمرے کی چھت میں روشنیوں کو لگانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

12۔ کمرے کے رنگ کے لئے نیلے رنگ کو ترجیح دیں

نیلا رنگ بھی بلا شبہ ایک خوب صورت اور روشن کرنے والا رنگ ھے۔ اس رنگ کی اچھی بات یہ ھے کہ یہ قدرتی ماحول مہیا کرنے میں نہائت اہم کردار ادا کرتا ھے۔ اس کا آسمانی رنگ آسمان جیسے ماحول کو تخلیق کرتا ھے جس سے کمرہ روشن اور نفیس نظر آتا ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine