آنگن کوباغ وبہاربنا نے کے لیۓ 6 منفرد تجاویز

Amjad Ali Amjad Ali
EP DE MEXICO, Studio 360 Studio 360 Commercial spaces
Loading admin actions …

آنگن میں باغیچہ فرست کے لمحات کوجنگل میں منگل کی طرح یاد گاربناتی ہے۔ آپ اپنے آنگن کوبھی باغ وبہاربنا سکتے ہیں اور اسکے لیۓ آپکواحاطے کی تنگی سمیت دوسرے جھنجھٹوں سے پریشان ہونے کی ضرورت بھی نہیں۔ ہم لایے ہیں آپ کے لیے آنگن کوپھولوں سے سجانے کے قابل رشک نمونے جویقینا آپکے لیے مدد گارثابت ہونگے۔

بیل بوٹوں کا اناتخاب

گھرکے سامنے موجود کسی پرانے درخت کے اردگرد خوبصورت بارڈرتعمیرکرکہ انمیں مختلف پھول اگانے سے درخت کی پوری سینری بدل جاتی ہے۔ اگر اس بارڈرکورنگ وروغن کرکہ مزید نکھارا جایۓ تومنظرمزید سنورجاتا ہے۔

کیاریوں کی سجاوٹ

بیل بوٹوں کا حسن نکھارنا ہو تو انکے خراش تراش کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ خصوصا اگرکیاریوں کے بارڈرپختہ اورتراشے ہویۓ نہ ہوں تو ساری سرمایہ کاری بے کار ہوجاتی ہے۔ مزید خوبصورتی کے لیۓ آپ ٹايلوں، اینٹوں اوررنگ وروغن سے مزید نکھار بھی لاسکتے ہیں۔

منظراورپس منظر

باغیچے یا چمن کے پس منظرمیں آپ اپنے گھرکونمایاں کرکہ ایک خوبصورت منظرتشکیل دے سکتے ہیں۔ جس میں شوخ رنگ زیادہ موزوں رہتے ہیں۔ باغیچے کے ارد گرد بارڈراورراہداریاں منظرکوجمالیاتی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سایہ اور سہولت

یہ نمونہ آنگن میں کھڑے سایہ دار درخت کی خوبصورت حد بندی اورافقی قطارمیں کھڑے آرايشی پودوں کا تصورابھارتی ہے۔ جس سے آپکے زہن میں کيی تخلیقی نمونے جنم لے سکتے ہیں۔

سادہ اورکم خرچ

مندرجہ بالانمونے کا دوسرا زاویہ جوبلا شبہ کم وسايل اورسرمایہ کاری کے ساتھ ایک بہترین آنگن کا نقشہ مہیا کرتی ہے جس میں آپکی تخلیقی صلاحیتوں کا امتحان بھی ہے۔ آپ اس نقشے میں مزید کونسی اصلاحات تجویز کرتے ہیں۔

پس منظرکی جادوگری

اس تصویرمیں مرکزی مقام یعنی نیلے عمارت کے استقبالی احاطے کوخوبصورت گھاس اورمربوط سیڑھیوں سے آراستہ کیا گیا ہے جوکہ پس منظرکے لحاظ سے ایک پرسکون ماحول کی غمازی کرتا ہے۔ جونہ صرف ماحول دوست ہو بلکہ شاندار بھی ہو۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine