گھرکے پچھواڑے میں شاندارباغیچے کے انوکھے تصورات

Request free quote

Invalid number. Please check the country code, prefix and phone number
By clicking 'Send' I confirm I have read the Privacy Policy & agree that my foregoing information will be processed to answer my request.
Note: You can revoke your consent by emailing privacy@homify.com with effect for the future.

گھرکے پچھواڑے میں شاندارباغیچے کے انوکھے تصورات

Amjad Ali Amjad Ali
Battersea Basement & Full Refurbishment Mediterranean style garden by Gullaksen Architects Mediterranean
Loading admin actions …

گھروں میں باغیچوں کا تصوراب ایک جدید فن کی صورت اختیارکرچکا ہے۔ دن بھرکی محنت مشقت کے بعد گھرکا باغیچہ ایک غنیمت محسوس ہوتا ہے جہاں پرتازہ ہوامیں بیٹھ کردوستوں اوراہل خانہ کے ساتھ فرست اورتفریح کے لمحات میں لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔ گھرکے پچھواڑے میں خالی جگہ کو قیمتی بنانے کے لیۓ باغیچے کے انتخاب کے حوالے سے مفید مشوروں پرمشتمل یہ مضمون آپ ہی کے لیۓ ہے۔جس میں باغیچوں کے جدید رجحانات اورآپ کے لیۓ موزوں ڈیزاينوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

تخلیقی انداز

پچھواڑے کے باغیچے کومنفرداورجانداربنانے کے لیۓ خوبصورت پتھروں یا ٹايلوں سے بارڈر بناکرمختلف پھول پودوں کے لیۓ کیاریاں تخلیق کریں۔ ہرے گھاس کے پس منظرمیں اردگرد کے یہ پھول روح افزااحساس دلاتے ہیں۔

حس جمال کی فنکاری

بڑے گھرکے بڑے باغیچے کے بیچ میں تخیل کی بلندیوں سے تخلیق ہونے والے اس جیسے شاہکار نمونے باغیچے کی شان ہوتے ہیں۔ 

ایک شاندار آيڈیا

دستیاب جگہ کے ٹیڑھے ترچھے نقشے کو خوبصورتی میں تبدیل کرنے کے لیۓ اوردستیاب احاطے کے منطقی استعمال کے لیۓ کیاریاں اوررا ہداریاں ڈیزاين کرتے وقت موزوں زاویوں اورفطری پیچ وخم ترتیب دینے سے ایک شاہکارباغیچہ بنایا جاسکتا ہے۔

شاہانہ اورفرحت بخش

Moroccan style garden Mediterranean style garden by Gullaksen Architects Mediterranean
Gullaksen Architects

Moroccan style garden

Gullaksen Architects

اس نمونے میں ایک کونے کو جنت نظیرباغیچے میں تبدیل کرنے کا سلیقہ واضح طورپرنظرآرہا ہے۔ جس کے بیچ میں فرست کے لمحات سے لطف اندوزہونے کے لیۓ شاہانہ اندازکی ایک تخت نما نشست گاہ ایک منفردمنظرپیش کررہی ہے۔

حسن انتظام

کیاآپ محدود احاطے کوبہترین طریقے سے اپنی سلیقہ مندی، حسن انتظام اورجس جمال کے زریعۓ سجانے کا فن سیکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس تصویرمیں تخلیق کیۓ گیۓ باغیچے سے کافی تصورمل سکتا ہے۔

رات کی محفل

اس نمونے میں باغیچے کے پودوں اوربیل بوٹوں کی کمی کو رنگین پھتریوں، رنگین برقی قمقوں اورمتناسب رنگوں سے پوری کی گيی ہے۔ جس کا نظارہ رات کے وقت سماء بانددیتا ہے۔

پرسکون اورماحول دوست

اس تصویرمیں ایک حقیقی پچھواڑے کومنطقی اندازسے ایک دلکش اورجمالیاتی لحاظ سے قابل تعریف باغیچے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ جسمیں پھیلنے والی بیلوں سے نہ صرف سایہ فراہم کیا گیا ہے، بلکہ ماحول دوست بھی ہے اورسویمینگ پول کے پس منظرمیں دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔

Modern home by Casas inHAUS Modern

Need help with your home project?
Get in touch!

Discover home inspiration!