جدید دور کے سیڑھیوں کے 10 ڈیزائن

M Usman M Usman
Spiral Staircase Exeter, Complete Stair Systems Ltd Complete Stair Systems Ltd Stairs
Loading admin actions …

سیڑھیاں(stairs) جو ہمیں ایک منزل سے دوسری منزل تک پہنچانے کا ذریعہ ہوتی ہیں، عموماً توجہ کے قابل نہیں سمجھی جاتیں لیکن اگر آپ ڈیزائن پر تھوڑی سی توجہ دیں تو یہی سیڑھیاں گھر کی رونق میں اضافہ کرتی ہیں۔ ایک منفرد ڈیزائن اور سامان کی سیڑھیاں آپ کے طرززندگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ آپ پہلے سے موجود سیڑھیوں کو نئے انداز سے سجا سکتے ہیں، ان کے نیچے موجود جگہ کو قابلِ استعمال بنا سکتے ہیں، گھر کی اندرونی آرائش کو سجا سکتے ہیں۔

ایسے ہی خیالات کے ساتھ ہومی فائی آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہے سیڑھیوں کے 10 شاندار آئیڈیاز جن کو دیکھ کر آپ بھی کچھ نیا کر سکتے ہیں۔ ہمارے ماہرین کی جدت طرازیوں پر مبنی اس سیریز کو دیکھنے کے بعد آپ کو سیڑھیوں کی اہمیت کا اندازہ ہو گا۔

1. پھول جیسا ڈیزائن

مرکز کے گرد گھومتی ہوئی لکڑی کی گول سیڑھیاں اوپر سے ایک پھول کا نمونہ معلوم ہوتی ہیں۔ کالے رنگ کی پٹی اور سٹیل کی ریلنگ اس گول مٹول سیڑھی کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہے۔ ایسی گول سیڑھیاں کم جگہ کے لئے بہترین حل ہے۔

2. سادہ اور آسان حل

لکڑی اور لوہے کا ملاپ ہمیشہ سے چلا آ رہا ہے، گول کونے کے اندر لکڑی کی چھت اور شیشے سے آتی روشنی کے ساتھ کے ساتھ یہ سیڑھیاں پرفیکٹ ہیں۔ نیچے موجود سجاوٹ کی اشیاء خوش نما اور دیدہ زیب ہیں۔

3. شیشے کی سیڑھیاں

ایسے لگتا ہے کہ آپ ہوا میں چل رہے ہیں، شفاف شیشے کی یہ سیڑھیاں آپ کے مہمانوں کو حیرت زدہ کرنے کے لئے کافی ہیں۔ سٹیل کی ریلنگ آپ کو گرنے سے بچاتی ہے، شیشے کو اپنی مرضی سے رنگ بھی کیا جا سکتا ہے۔ نورڈ سکیل(NORD SCALE) کا یہ آئیڈیا ان کی فنی صلاحیتوں کو منہ بولتا ثبوت ہے۔

4. کیا آئیڈیا ہے!

ایک دوسرے سے جدا سیدھے اور خوبصورت اس سیڑھی کے زینے(steps) حیرت انگیز ہیں۔ لاؤنج میں بیٹھتے ہوئے اس کا ہر زینہ سفید دیوار سے نکلتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ کسی گہرے رنگ سے اس کو پینٹ کریں اور چڑھتے اترتے لطف اندوز ہوں۔

5. قالین سے سجی سیڑھیاں

وال پیپر دیوار کے ساتھ موجود سیڑھیوں پر کالی اور سفید رنگ کا دھاری دار قالین بہترین انتخاب ہے۔ عموماً سیڑھیوں پر ماربل لگا کر کام مکمل سمجھا جاتا ہے مگر اس تجویز کو دیکھنے کے بعد آپ بھی متاثر ہوں گئے۔

سیڑھیوں پر مزید خوبصورت اور پُرکشش قالین کی تجاویز کے لئے کلک کریں۔

6. شاہانہ انداز

کھلے اور بڑے لاؤنج میں ایسی سیڑھیاں نہایت مقبول ہیں، دو رنگ کا ماربل اور سٹیل کے اوپر لکڑی کی ریلنگ دوسری اشیاء کے ساتھ  نظروں کو خیرہ کر دیتی ہے۔ شیشہ لگی دیوار اس کے ساتھ لگی روشنیاں اس عالیشان گھر کو ظاہر کرتی ہیں۔ 

7. بچوں کا پسندیدہ

کشتی کی طرح بنی یہ رنگ برنگی سیڑھیاں بچوں کی پسندیدہ ہیں، گھر میں بچوں کے کھیلنے کے لئے ایسی سیڑھیاں بطور کھلونا بھی استعمال ہو سکتی ہیں، اس لئے اپنے گھر میں ایسی سیڑھیوں کا اضافہ ضرور کریں۔

8. جگہ کا بہترین استعمال

عموماً سیڑھیوں کے نیچے جگہ ضائع سمجھی جاتی ہے، بہت کم لوگ اس طرف توجہ دیتے ہیں۔ یہاں آپ سیڑھیوں کے نیچے صوفے دیکھ سکتے ہیں، اس لئے جہاں سے جی چاہے سیڑھیاں نکالئے۔

9. کپڑوں کی الماری؟

چھوٹے گھروں میں کپڑوں کی الماری کے لئے جگہ ڈھونڈنا بہت مشکل ہوتا ہے، بیڈروم(bedroom) میں جگہ کی کمی کی وجہ سے چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لئے سیڑھیوں کے نیچے ایسی الماری کسی نعمت سے کم نہیں، ساتھ ہی جوتے رکھنے کی جگہ بھی ہو تو کیا بات ہے۔

10. لاؤنج کے اندر

جگہ کی کمی؟ اب نہیں، سیڑھیوں کے نیچے صوفہ اور چند تکیے رکھ کر جگہ کو کشادہ کریں۔ یہ جگہ آپ کے لاؤنج کو مزید وسیع اور مہمانداری کو آسان بناتی ہے۔
ایسے ہی مزید تجاویز کے لئے سیڑھیوں کے نیچے جگہ کو استعمال کرنے کے 12 آئیڈیاز ضرور دیکھیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine