ہمارا بیڈروم گھر میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم سکون کے لمحات گزارتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بیڈروم کو ایسا ہونا چاہیئے جو ایک تھکا ہوا دن گزارنے کے بعد ذہن کو تازگی بخشے ۔ آج ہم ہومی فائی میں سونے کے کمرے کے کچھ اس طرح کے آئیڈیاز لائے ہیں جو پرسکون ہونے کے ساتھ اس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ ان پہ نظر ڈالیں۔
اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بیڈ پر رکھنے کے لیے دیوار کے ہم رنگ تکیوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ یہ بیڈروم کی خوبصورتی میں اچھا اضافہ ہیں۔
اپنے بیڈ کے گرد لکڑی کی راڈ نصب کریں اور اس پر خوبصورت چادر لٹکا کر بیڈ کو کور کرلیں۔
کسی بھی خواب گاہ میں روشنی کا مناسب انتظام کرنا بہت ضروری ہے اور اگر اس کے لیے چھوٹے چھوٹے بلبوں کے ساتھ مرکز میں ایک جدید طرز کے فانوس کو لگایا جائے تو روشی کے ساتھ اس کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگ جائیں گے۔
اس جدید طرز کی خاب گاہ میں قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے لیے باغ کی طرف ایک دروازہ رکھا گیا ہے ۔ آپ ساتھ میں رکھی ہوئی کُرسی پر بیٹھ کے قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
بیڈ کے دونوں طرف لیمپوں کا استمال خوبصورت لگتا ہے۔
سونے کے کمرے میں بیڈ کے ساتھ اسی کی طرح کے سٹول اور کرسی کو رکھنے سے نہ صرف اس میں بیٹھنے کے لیے جگہ کا انتظام ہو گا بلکہ اس سے کمرہ خوبصورت بھی لگے گا۔
کمرے میں سورج کی روشنی ایک اچھا اضافہ ثابت ہوتی ہے اس کے لیے ایک بڑی کھڑکی کا ہونا ضروری ہے۔
بیڈ کے اوپر مدھم روشنی کا استعمال کیجیئے۔ یہ آپ کے بیڈروم کو خوابناک بنادے گا۔
دیواروں پر خوبصورت رنگ اس کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں اور آپ کا کمرہ دلکش لگتا۔
بیڈ روم میں بیڈ کے کور اور پردوں کے ہم رنگ پینٹگ کو لگا کہ اس میں جدیت پیدا کریں۔
پورے کمرے میں خوبصورت اور ہلکے پردوں کا استعمال کیجئے۔ یہ آپ کے بیڈروم کو بہت خوبصورت بنادے گا۔
خوبصورت بیڈروم کے لیے بستر کی تجاویز کے لیے اسے دیکھیں۔ تیرہ(13) ناقابل یقین بستر جنکی تعریف کرنے کے لیے آپ جاگنا چاہیں گے