چھوٹے گھرکوتوسیع دینے کے 15 طریقے

Amjad Ali Amjad Ali
Saklı Göl Evleri, SAKLI GÖL EVLERİ SAKLI GÖL EVLERİ Modern style bedroom
Loading admin actions …

چھوٹے گھرمیں آرایشی اقدامات اکثر ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ لیکن اگرآپ نےگھرکی وضع قطع کو ترتیب دیتے وقت دوراندیشی سے کام لیا ہے توپھرآپ کے پاس گھرکوسجانے کے لامحدودرطریقے دستیاب ہیں۔ یہاں ہم نے آپکو محدوداحاطےکی سجاوٹ اور انتظام پرمختلف تصورات سے روشناس کرانے کے لیۓ عرق ریزی سے 15 تصویروں کا انتخاب کیا ہے۔

1. تفریحی اکایيوں کی تنصیب

کمروں کومختلف گوشوں میں تقسیم کرنے کے متمنی افرادکے لیۓ رہنما تصویر

2. ایک دیوار پر مشتمل باورچی خانہ

لازمی نہیں کہ ہمیشہ آپ کے پاس ایک بڑا کچن ہو۔ ایک دیوارپرمشتمل یہ کچن روزمرہ کے تمام پکوانوں کے لیۓ کافی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کچن کو حتی لوسع جامع بنايں۔

3. چھوٹا رہایشی کمرہ

اگرآپکے گھر میں خواب گاہ کے لیۓ کافی جگہ میسرنہیں توسب سے لمبے دیوارکے ساتھ صوفہ لگاکر آپ احاطہ کو کشادہ کرسکتے ہیں۔ جوکہ ایک بہترین حل ہے۔

4. گوشہ نشینی

ایک چھوٹے گھر میں دلکش خواب گاہ ترتیب دینے کا ایک اورطریقہ گوشے کا فنکا رانہ استعمال ہے۔ اس طرح کمرے میں ضروری صوفوں کے لیۓ رقبے میں مزید اضافہ ہوگا۔

5. دفتری میزکوسمونے کا انداز

کسی تنگ اورنظراندازشدہ کونے میں دفتری میز کی تنصیب کوہم پسندیدہ تصورکرتے ہیں۔ خصوصا جبکہ آپکا دفتری کام گھریلونوعیت کا ہے۔ اس طرح آپکوتمام دفتری لوازمات کے لیۓ مناسب جگہ میسرہوگی اورکام میں سہولت رہیگی۔

6. دیوارکواستعمال میں لانا

گھرمیں مناسب دیواروں پرمیچنگ کنڈے لگانے سے آپکے روزمرہ استعمال کے کپڑے، کوٹ، ہینڈ بیگ اورچھتری وغیرہ محفوظ رہیںگے۔ جس سے بچنے والے اضافی جگہ کوآپ دیگراستعمال میں لا سکتے ہیں۔

7. کثیرلمنزلہ دراز

الماری کا انتخاب کرتے وقت ایک ہی قطاروالی الماری پراکتفا کرنے کی بجایۓ تصویرکے مطابق کثیرلمنزلہ الماری کو ترجیح دیں۔ جس سے جہاں آپ کواضافی جگہ میسرآيگی وہاں یہ خوبصورت بھی لگتی ہے۔ 

8. کثیرلمنزلہ چارپایي

کسی مہمان یا اضافی مکین کو سمونے کے لیۓ پھسلنے والے بیڈایک مفید تصور ہے۔ جو دوسرے بیڈ کے نیچے سموسکے۔

9۔ معلق چارپایي

اگرآپ فرش کے احاطے کو بچاناچاہتے ہیں توچارپایي/بیڈ کو فرش سے اوپربلندی پرسمودیں۔ جس طرح کہ متعلقہ تصویرمیں نظرآرہاہے۔ آپ اپنے بیڈ کے نچلے حصے کو بطورسٹوریا زخیرہ خانہ استعمال کرسکتے ہیں۔ اوریہ ایک کارآمد تصورہے۔

10۔ کثرمنزلہ دراز

دیواروں کوکبھی بھی بے کار مت چھوڑیں۔ ان میں کتابوں کے لیۓ طاقچے اوردیگراشیاکے لیۓ مخصوص خانے بناکرجدیداندازمیں برویے کارلایاجاسکتا ہے۔

11۔ فالتوجگہ کا استعمال

منسلکہ تصویرکے مطابق ایک تنگ اورطویل کمرے کوپہلوبہ پہلوتقسیم کرکہ خواب گاہ کے پہلومیں تخلیۓ کا ایک گوشہ بناسکتے ہیں۔ جوکہ ایک جدیداوراچھوتا خیال ہے۔

12۔ بچوں کے ليۓ کثیرلمنزلہ چارپایي

اگرگھرمیں کم عمرلڑکے اورلڑکیاں ہیں توتصویرکے مطابق انکے سونے کا انتظام بالایی چارپاییوں کے زریعۓ کیا جاسکتاہے۔ اس بیڈ کا نچلاحصہ بطورگوشہ مطالعہ استعمال کیاجاسکتا ہے۔

13۔ گوشہ مطالعہ

چھوٹے بچوں کے لیۓ مطالعے کا ایک خوبصورت احاطہ بہ سہولت تخلیق کیا جاسکتا ہے۔ جس میں مطالعہ کے میزپرمتعدد درازبنایۓ جا سکتے ہیں۔ جہاں بچے اپنی کاپیاں کتابیں اور دیگر سامان بہ حفاظت رکھ سکتے ہیں۔

14۔ کشادگی

اونچے نصب بیڈ محض بالغوں کے لیۓ نہیں ہوتے۔ آپ کمرے کے فرش کو استعمال کرتے ہویۓ دیگراہم انتظامات کرسکتے ہیں۔ جس سے بالایی چارپاییوں کی تنصیب کے لیۓ جگہ دستیاب ہوسکے گی۔ اس کمرے کے ڈیزاین میں مطالعے کا میز، کتابوں کی الماری اور ایک عدد زخیرہ خانہ بہ آسانی ترتیب دیاجاسکتا ہے۔

15۔ کچن کی کشادگی

پھسلنے والامیزجوبوقت طعام کھینچ کرایستادہ کیا جاسکے، تنگ باورچی خانے کے لیۓ، جہاں فرش کا احاطہ پہلے سے ہی کم ہو، موزوں ترین سہولت ہے۔ ایسے میزکھانے کے بعد ہٹایۓ جاسکتے ہیں جس سے جگہ تنگ نہیں ہوتی۔
دیگرڈیزانوں کے لیے یہ آيڈیابک ملاحظہ فرمایں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine