متاثرکن انداز والا سادہ مگر کلاسیک فلیٹ

Hamna—Homify Hamna—Homify
Ristrutturazione appartamento Roma: Nuova disposizione degli spazi, Facile Ristrutturare Facile Ristrutturare Classic style corridor, hallway and stairs
Loading admin actions …

مدھم رنگوں اور سادہ سی جگہ کا درمیانے سائز والا یہ اپارٹمنٹ اپنے کلاسیک انداز کی وجہ سے ہر اس شخص کے لیے بہترین ہے جو اپنے گھر میں سادہ اور آرامدہ انداز لانا پسند کرتا ہے۔ اس گھر کا سارہ فرنیچر اور دیگر آرائش بہت کار آمد اور نمود و نمائش سے پاک ہے۔ ادھر کوئی بھی فرنیچر کا ٹکڑا ایسا نہیں ہے جو فالتو پڑا ہو۔

چلیں پھر آپ بھی اس متاثر کن فلیٹ کا دورہ کریں۔

دیوان خانہ

یہ دیوان خانہ بہت ہی کلاسیک انداز کا ہے۔ غور کریں کہ ادھر استعمال کیے جانے والے تمام رنگ بہت نیوٹرل ہیں اور سفید رنگ ان سب پہ حاوی ہے۔ بڑی بڑی دیواری کھڑکیوں اور ان پر لگے ہلکے رنگ کے پردوں سے پورا کمرہ بہت روشن  اور چمکدار نظر آ رہا ہے اور اسی روشنی کی وجہ سے اپنے اندر بہت گرم جوشی بھرا انداز لیا ہوا ہے۔ لکڑی کا فرش اس کے نرم گرم تاثر میں اور زیادہ اضافہ کر رہا ہے اور سجاوٹ کے لیے استعمال کی گئی کارپٹ کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔

کھانے کی جگہ

یہ کھانے کی جگہ بھی بہب سادہ اور کلاسیک انداز کی ہے جو چھوٹی جگہوں کے لیے بہت بہترین ہے۔ بے شک یہ جگہ اتنی چوٹی نہیں ہے لیکن اس پورے فلیٹ کا سادہ تاثر قائم رکھنے کے لیے ادھر بھی سادگی اپنائی گئی ہے۔ کیونکہ یہ جگہ بالکل دیوان خانے کے ساتھ ہے تو ادھرکی چیزوں کا رنگ بھی دیوان خانے کی اشیاء کے جیسا ہے۔ 

خواب گاہ

اس خوب گاہ میں پھی باقی فلیٹ کی طرح سادہ ہی بنایا گیا ہے اور اسی طرح کی کلر سکیم کو بھی اپنایا گیا ہے۔ لیکن اس میں فرق صرف اتنا ہے کہ ادھر سرمئی رنگ کا اضافہ کر دیا ہے۔

اس کمرے کو جو دلکشی تھوڑے فرنیچر کی وجہ سے مل رہی ہے وہ لاجواب ہے۔

غسل خانہ

اس غسل خانے کا بیس رنگ سفید ہی ہے لیکن شیشوں اور نلکوں میں سلور رنگ استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس میں تھوڑی جدت آۓ۔ ویسے تو ادھر ایک چھوٹی سی کھڑکی موجود ہے جدھر سے قدرتی روشنی آ سکتی ہے لیکن مصنوعی روشنیوں کی وجہ سے یہ جگہ بہت ہی روشن اور خوبصورت لگ رہی ہے۔ 

باورچی خانہ

لمبائی میں بنے اس باورچی خانے میں بھی سفید رنگ بیس کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ سب سے مزے کی بات یہ کہ جدت کی راہ میں اس باورچی خانے کا چھوٹا سائز بھی رکاوٹ نہیں بن پایا، اب ہر کوئی اسے دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ خوبصورت مزیک ٹائلز اس پوری جگہ کو جدید اور دلچسپ انداز دے رہے ہیں جو کہ باورچی خانے کو سارے سفید رنگ کے استعمال ہونے کی وجہ سے بور بننے سے بچا رہے ہیں۔

باورچی خانے کی ازسرِ نوتزئین و آرائش۔۔۔تجاویز اور مثالیں. 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine