باورچی خانے کے لیئے آٹھ فعال تجاویز

Farheen Farheen
Olea , Bodrum Femaş Mobilya Bodrum Femaş Mobilya Kitchen
Loading admin actions …

تخلیقی تجاویز جو آپکے باورچی خانے کو منفرد رکھتے ہیں ہمیشہ ہومی فائی پر پیش کیئے جاتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کم بجٹ کے اندر آپکو معیاری تجاویز دے سکیں جو کہ آپکے کام کی ہوں۔ آج بھی ہم ۸ فعال اور مختلف تجاویز پیش کریں گے۔ باورچی خانے میں ہمیشہ اسٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے اسلیئے آج کا مضمون باورچی خانے کی اسٹوریج کے بارے میں ہے کہ کس طرح آپ کم بجٹ میں بھی اپنے باورچی خانے کو تبدیل کر سکتے ہیں تو آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں اس مضمون پر۔

۱۔ مزید داخل کریں

باورچی خانے میں درازوں کا استعمال نیا نہیں ہے لیکن آج جو ہم تجویز پیش کر رہے ہیں وہ نئی ہے دراز میں ایک سے زیادہ خانے بنا سکتے ہیں جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں اور کھانا پکاتے وقت اسکو استعمال کر سکتے ہیں۔

۲۔ شیلفس

باورچی خانے میں پائپوں کا استعمال پرانا نہیں ہے بلکہ بہت لوگوں کا پسندیدہ بھی ہے۔ اسلیئے باورچی خانے میں انکو لگائیں اور اس پر آپ اپنے روز کے استعمال میں آنے والے برتن ٹانک سکتے ہیں۔ یہ ایک منفرد تجویز ہے

۳۔ مڑنے والے دروازے

مڑنے والے دروازے جگہ کا بہترین استعمال ہیں لیکن اگر مناسب جگہ پر لگائے جائیں تو

۴۔ ہینگر کا متبادل

ہینگروں کا استعمال کریں ایک منفرد طریقے سے کریں۔  ان میں آپ پلاسٹک یا شیشے کےجار رکھ سکتے ہیں جو آپکو ہر وقت استعمال کرنا ہوتا ہے یہ کوئی ریک یا کیبنٹ نہیں ہے لیکن یہ ایک بہترین اسٹوریج ہے

۵۔ کیبنٹس کی بجائے شیلفس کا استعمال

شیلفس کی مدد سے باورچی خانہ کھلا اور روشن نظر آتا ہے خاص کر جب یہ عمودی سمت میں نصب کی گئیں ہوں گی۔ کیبنٹس بہت جگہ گھیر لیتے ہیں اسلیئے شیلفوں کا استعمال ایک فعال اور کام کے باورچی خانے کے لیئے بہت ضروری ہے

۶۔ پس منظر

پس منظر کسی باورچی خانے کے لیئے بہت ضروری ہوتے ہیں لیکن کھلے پس منظر بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں یہ منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہوتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیئے دیکھیں: ۲۵ خوبصورت سجاوٹ کے آئیڈیاز

۷۔ایک بڑا سا ریک

ایک بڑا سا ریک ہے جو آپکی پلیٹیں سکھانے اور سجاوٹی سامان رکھنے کے کام آئے گا۔

۸۔ سائیڈ پر لگی ہوئی شیلفس

سائیڈ پر لگی ہوئی یہ شیلفس اسٹوریج کا بہترین ذریعہ ہیں اور اسٹائل کا بھی، آپ ایک سے زیادہ بنا کر ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

گھر میں مناسب اسٹوریج کے آئیڈیاز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine