۱۰ سادہ تجاویز جو آپکو اپنے گھر سے مزید پیار کرنے پر مجبور کر دیں گی

Farheen Farheen
Restructuration Maison de Village, Lautrefabrique Lautrefabrique Modern home
Loading admin actions …

کیا آپکا گھر مایوس کن لگتا ہے؟ ڈریں نہیں  ابھی بھی امید باقی ہے، ہومی فائی پر موجود پروفیشنلز آپکے گھر کو خوبصورت بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اگر آپکو لگ رہا ہے کہ آپکا گھر نقصان میں جا رہا ہے ، تھوڑی دیر بیٹھیں اور ان تجاویز کو دیکھیں اور ان پر عمل کریں یہ آپکے گھر کو شاندار اور حسین بنانے میں مدد دیں گے وہ بھی کم وقت میں، تو آئیے دیکھتے ہیں

۱۔ چھوٹے لیکن ہوشیار طریقے سے جگہ بڑھائیں

تھوڑی سی جگہ کے ساتھ اپنے گھر کو حیرت انگیز طور پر تبدیل کریں۔ اس شاندار باورچی خانے میں کیبنٹ اور الماری کے درمیان چھوٹی سی جگہ پر کٹنگ بورڈ نصب کردیا گیا ہے۔ یہ باورچی خانے کی جگہ بڑھاتا ہے بغیر بہت زیادہ جگہ گھیرے

۲۔تازہ پھول ضروری ہیں

آگے بڑھیئے، تھوڑا جی لیجیئے۔ تازہ بھول گھر میں چمک لانے کا سستا اور آسان طریقہ ہیں۔ انہیں سارے گلدانوں میں لگائیں اور گھر کے انٹیریئر کو ایک نئی وضع دیں

۳۔ باغیچے کو جرمن اسٹائل میں لائیں

اچھے کے لیئے تبدیلی لائیں، اگر آپ اپنے گھر سے پیار کرنا چاہتے ہیں تو اپنے باغیچے سے بھی محبت کریں۔ پرانا مٹی والا باغیچہ بھول جائیں اور شاندار لکڑی کا ٹیرس بنائیں۔ ڈائی پروجیکٹ کا ستعمال کریں تاکہ جگہ خوبصورت لگے اور قیمت کم ہو۔ اسطرح کا فرنیچر سجا کر جگہ کو قابلِ رشک بنائیں

۴۔آئس کریم کے رنگ چنیں

اپنے بیزار لیونگ روم میں تھوڑے رنگ بھریں اور آئس کریم کی ٹونز استعمال کرین۔ دیواروں پر سفید رنگ کریں جو ایک سکون مہیا کرتا ہے۔ باقی جگہوں کے لیئے گلابی، ونیلا ، کریم یا کوئی بھی رنگ استعمال کریں۔ اس کی قیمت کم اور وضع مہنگی ہے

۵۔گندگی کو صاف کریں

کیا آپ اپنے گھر کی ڈیزائن اسکیم سے تنگ آگئے ہیں؟ امکانات ہیں کہ وہ گندگی ہے جو آپکو گراں گزر رہی ہے نا کہ ڈیزائن۔ یہ گندے کافی کے میز اور سائیڈ میز ہیں جو آپکو تنگ کر رہے ہیں۔

ان کے اصل ذمہ دار پرانے میگزین ، گندی فریم والی تصویریں اور چھوٹے چھوٹے سجاوٹی پیس ہیں ان سے فورا چھٹکارا حاصل کریں۔ اگر انکے ساتھ آپکی جذباتیت منسلک ہے تو انکو کسی بند جگہ پر رکھیں

۶۔ کپڑوں کی جگہ صاف کریں

اپنے گھر سے دوبارہ محبت کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک دلکش اور شاہانہ جگہ کو بنائیں۔اپنا ڈریسنگ روم بنانے سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے اسطرح آپکی الماری اور کمرہ بلکل صاف رہے گا اور آپکے گھر کو نئی وضع ملے گ

۷۔ کنٹری اسٹائل کو چنیں

اگر آپکو اپنا گھر بہت جدید لگتا ہے تو وقت آگیا ہے کہ اسکو تبدیل کر کے تھوڑا دیہاتی بنائیں تا کہ آپکو سکون حاصل ہو۔بہت آسان ہے کہ آپ ہلکے رنگ، اینٹوں کی دیواریں اور بھاری بھر کم فرنیچر کا ستعمال کریں اسطرح آپ آسانی یہ وضع حاصل کر سکتے ہیں

۸۔پالش کریں

اپنے گھر کو تبدیل کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے اسکو روزانہ کی بنیاد پر صاف کریں،اگر آپ ایک اچھی اور گھریلو خاتون ہیں تو آپ اس پر عمل ضرور کریں گی۔ انکو روزانہ صاف کریں پالش کریں ان پر ہفتے میں ایک دفعہ عمل کریں اور کمال دیکھیں۔

۹۔ اسکو چمکائیں

مرصع انداز آجکل بہت چل رہا ہے بہت جدید لگتا ہے۔ اگر آپ بھی تھوڑی تبدیلی چاہتے ہیں تو فرنیچر کو سادہ رکھیں اور بہت سی چمک۔ آپکا گھر بہت شاندار اور ہلکا ہوجائے گا۔

۱۰۔ غلطیوں کو سراہیں

ہوسکتا ہے آپکا باتھ روم ایک الماری کے برابر ہو اور اسکی پچھلی کھڑکی نے اسکا حسن تباہ کردہا ہو لیکن کس کو پرواہ ہے؟

کوئی بھی چیز دنیا میں سو فیصد نہیں ہوتا اسلیئے ہے اسی میں خوش رہیں۔

اب اس مضمون کو پڑھیں: ایک گھر جو آپ خواہش کرتے ہیں آپکا ہو

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine