پیسے کو آپ کے گھر کی طرف متوجہ کرنے والی 8 فنگ شوئی تراکیب

usranaz usranaz
Residência Jardim Botânico 02, Adoro Arquitetura Adoro Arquitetura Kitchen Ceramic
Loading admin actions …

اس مضمون کو شروع کرنے سے پہلے ہم آپ کو یہ بتابا چاہتے ہیں کہ ہم اس بات کی بلکل ضمانت نہیں دے سکتے کہ ان تراکیب پر عمل کرنے سے آپ امیر بن سکتے ہیں۔لیکن یقینی طور پر آ پ کو ایک خوبصورت اور سجیلا گھر مل جائے گا۔شائد اسی وجہ سے بہت سے داخلی ڈیزائنر فنگ شوئی کو رہنما اصولوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ایمانداری کے ساتھ، اگر ہم اپنے رہائشی کمرے میں چند سونے کے زیورات رکھ لیں گے تو لاٹری جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ہم لاٹری میں بغیر کسی نقصان کے شامل ھونگے۔آپ ان تجاویز کو کیوں نہیں دیکھتے اور اپنے لئے اپنی پسند کا آئیڈیا کیوں منتخب نہیں کرتے۔

1۔ اپنے داخلی حصہ کو صاف اور ستھرا رکھیں

فنگ شوئی کے مطابق، پیسے کا استقبال کرنے اور اندر داخل ھونے کے لئے آپ کے گھر کا داخلی حصہ صاف اور ستھرا ھونا چاہئے۔

یہ اصل میں تاثر قائم کرتا ھے اور کون اپنے داخلی حصہ کو گندا اور بےترتیب رکھنا چاہے گا؟

2۔ سرخ، سفید اور بنفشی کے ساتھ سجائیں

آپ کس رنگ کا انتخاب کرتے ہیں یہ آپکی اپنی پسند اور ترجیح پر منحصر ھے، لیکن ان تینوں رنگوں کو پیسے کھینچنے والا مقناطیس کہا جاتا ھے۔

آپ کے گھر میں رقم کی فراوانی ظاہر کرنے کے لئے یہ کھانے کا کمرہ پُر تعیش اور آرام دہ ماحول کا منظر پیش کر رہا ھے۔

3۔ سونے کے عناصر کے ساتھ لوازمات

سونے کی اشیاء جیسے روائتی سکے،آپ کے گھر میں رقم کی ترسیل کو ظاہر کرتے ہیں۔ مزید برآں یہ اپ کے گھر میں بہترین منظر اور مہنگا تاثر قائم کرتا ھے۔

شائد پیسہ ہی پیسے کو کھینچتا ھے۔! 

4۔ صاف ستھرا باورچی خانہ بہت ضروری ھے۔

فنگ شوئی کے مطابق ، خوبصرت اور صاف ستھرا باورچی خانہ آپ کی دولت کو براہِ راست ظاہر کرتا ھے۔اس لئے باورچی خانہ کی دلکشی اور اس میں استعمال ھونے والے آلات کا معیاری اور خوبصورت ھونا بہت ضروری ھے۔پیسے کی ترسیل کے لئے ضروری ھے کہ آپ کا باورچی خانہ ہر وقت صاف ستھرا اور چمکدار نظر آئے۔

شائد آپ کو باورچی خانہ میں دو اشیاقئ کو اکٹھا کر کے اس کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ کر کے اسے شاندار بنانا چاہئے۔

5۔ رنگ برنگے آلات

اپنے باورچی خانہ میں رنگ برنگے آلات کے استعمال سے اس میں غیر معمولی ٹچ دے کر ایک حیران کُن اور موثر ماحول تخلیق کر سکتے  ہیں۔

شوخ اور دلکش رنگوں کے آلات آپ کے گھر میں پیسے اور آپکی شخصیت کو ظاہر کرتے ہیں، بس آپ ان میں اپنی پسند کا انتخاب کریں جو آپ کی شخصیت کی عکاس ھو۔

6۔ آزادانہ چہل پہل کنجی ھے۔

سیدھے راستےاور آسانی سے گذرنے کی جگہیں آپ کے گھر میں پیسے کی ترسیل میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اگر آپ بہت ساری اشیاء کو بے ترتیبی سے پھیلا کر راستے میں ڈال دیں گے تو ایک اچھا تاثر قائم نہیں رہ سکتا۔اور آپ کے گھر کی بھرپور چمکنے کی صلاحیت بُری طرح متاثر ھو سکتی ھے۔

7۔ اپنے نلکوں پر توجہ دیں۔

آپ کے گھر مٰیں یا اردگرد آپ کی ٹونٹیاں اور نلکے پوری طرح فعال ھونے چاہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی لیکج یا خرابی نہیں ھونی چاہئے۔

پانی کی لیکج کا براہِ راست تعلق آپ کے پیسے سے ھے۔اگر پانی ضائع ھوتا رہے گا تو آپ کی رقم بھی لگتی رہے گی۔جیسے جیسے پانی بہتا جائے گا اسی طرح آپ کا پیسہ بھی بہتا جائے گا۔

8۔ ایک چھوٹی سی خوشی گلے لگاؤ

آپ کے گھر میں مہمانوں کے لئے اور پیسے کے لئے رنگدار سجاوٹی چیزوں کا اضافہ گرم اور استقبالی ماحول تخلیق کر دیتا ھے۔

روشن اور چمکدار اشیاء جیسے ساجوٹی ٹکڑے اور گلدان کو شامل کرنے میں فکرمند نہ ھوں، یہ آپ کے گھر کے ماحول میں ایک خوشگوار اور دلکش اضافہ کرتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine