7 سجاوٹی سٹائلش انداز جسے آپ اپنانا چاہیں گے

usranaz usranaz
Casa Lepontina, disegnoinopera disegnoinopera Living room
Loading admin actions …

کیا آپ اپنی رہائش کی تجدید کرنا چاہتے ہیں اور اس کو اپنی شخصیت کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں۔تو پھر ان چند تصاویر پر ایک نظر ڈالیں اور اپنے گھر کے مطابق بہترین تجویز کا انتخاب کریں۔ خستہ حال پرانے فرنیچر کو نئے اور جدید طرز پر ڈھالنے کے لئے یہاں پر 7 جدید سٹائلش انداز پیش کئے گئے ہیں جنہیں آپ اپنی رہائشی جگہ کے لئے منتخب کر سکتے ہیں۔ 7 دلکش انداز، سٹائلش اور جدید فرنیچر کے ساتھ یہ رہائشی کمرے خوشگوار ماحول پیش کر رہے ہیں۔

1۔ خوبصورت جدید سٹائل

اگر آپ کا یہ خواب ھے کہ آپ کا گھر خوبصورت اور جدید ھونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور فرحت بخش ھو، یہ خوبصورت جدید سٹائل بہترین حل ھے۔ہلکے سرمئی رنگ کی فوقیت، دیواروں اور صوفے پر پم مزاج سرمئی رنگ اس رہائشی کمرہ کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ھے۔ دیوار پر ہلکی چھوٹی خوبصورت روشنیاں کمرے میں افسانوی ماحول تخلیق کر رہیں ہیں۔

2۔ جدید فیشن

یہ جدید فیشنی سٹائل، اپنے ہلکے رنگوں کے ساتھ ماحول کو ابھارتا ھے،ہم ہلکی لائنوں کے ساتھ مختلف رنگوں کے ساتھ کمرے کے ماحول میں جدید سٹائل کا ٹچ دے رہے ہیں۔سیاہ رنگ کا صوفہ اور سرمئی رنگ کی چھت رنگوں کا حسین امتزاج پیش کر ریے ہیں۔ چھت میں تعمیر شدہ ایل۔ای،ڈی لائٹس کمرے کے ماحول میں دلکشی اور بے پناہ خوبصورتی لا رہی ہیں۔

اس جدید فیشنی سٹائل کا زرا قریب سے جائزہ لیں!

3۔ معیاری لیکن کم اشیاء کے ساتھ

اگر آپ کم خرچ میں جدید سٹائل اپنانا چاہتے ہیں۔اور مکلمل طور پر اپنے گھر کو جدید فیشنی سٹائل میں نہیں ڈھال سکتے، تو آپ کو پہلے اس بارے میں منصوبہ بندی کرنی ھو گی۔ پہلے ضروری اور کم خرچ اشیاء کی لسٹ تیار کریں اور ان کو اپنے رہائشی کمرے کی زینت بنائیں۔اس مقصد کے لئے ایک صوفی کے ساتھ ہلکے رنگ کی میز اور کچھ خوبصورت پھولوں سے بھر گلدان کا انتخاب کریں جو آپ کے کمرے کے ماحول میں نئی جدت اور دلکشی لائے گا۔

4۔ جدید /ماڈرن

سیاہ لائنوں اور سادہ لکڑی کی خصوصیات سے مزین یہ ڈیزائن اس کمرے کو پُر کشش بنا رہا ھے۔ڈیزائنر نے کمال مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ ان خالی جگہوں میں لکڑی کے اس عظیم ڈیزائنوں کے ساتھ دلچسپ اور خوبصورت ماحول تخلیق کیا ھے۔

یہ تازہ ترین رجحانات کے لئے تلاش اور گلیمرس ماحول کو محبت کرنے والوں کے لئے مثالی انداز ہے.

5۔ وسیع بنیادوں پر

دل اور زندگی کے انداز : ہم کیسے ان خوبصورت سٹائل کی وضاحت کر سکتے ہیں؟ سفید صوفہ کے اوپر نیلے کشن ساتھ میں شیشوں والی جدید میز ایک سٹائلش منظر پیش کر رہی ھے۔سفید دیواروں کے ساتھ ہلکے آسمانی رنگ کے دروازے کا تجربہ دلچسپ اور انوکھا ھے۔خالی جگہوں کو پُر کرنے کے لئے لکڑی کی پرانے انداز کی کرسیاں خوشگوار تاثر پیدا کر رہی ہیں۔

6۔ سکینڈی نیویا

سکینڈی نیوین سٹائل ہمیشہ جوان،ترو تازہ اورمنفرد رہتے ہیں،لیکن یہ آرام دہ ماحول  تخلیق پیدا نہیں کر پاتے۔جیسا کہ ہم اس ڈیزائن محبت میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ جوان جوڑوں اور خاندان کے لئے ایک سٹائلش ،آرام دہ اور پُر سکون ماحول قائم کرتا ھے۔

7۔ صنعتی سٹائل

لوہا، شیشہ،سخت لکڑی اور ثبوت کے طور پر بناوٹی عناصر: یہ صنعتی سٹائل کی چند مرکزی خصوصیات میں شامل ہیں۔ یہ پرانے صنعتی اشکال کے ڈیزائن کو دوبارہ مرمت کر کے جدید اور دلکش سٹائل میں ڈھال دیا گیا ھے۔اس تصویر میں ایک پرانی ورکشاپ میز کو دوباہ بحال کر کے دکھایا گیا ھے، جو کہ اس جدید اور دلکش ماحول میں خوبصورت اضافہ کر رہی ہے۔

یہ پرانے صنعتی ڈیزائن اور میٹروپولیٹن ماحول سے محبت کرنے والوں کے لئے مثالی سٹائل ہے.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine