ایک تازہ اور فعال فلیٹ

Resham Ejaz Resham Ejaz
Apartamento LD, Duda Senna Arquitetura e Decoração Duda Senna Arquitetura e Decoração Terrace
Loading admin actions …

اگر آپ ان بیزار کن گھروں سے تنگ آ چکے ہیں جو ایک خاص دائرے میں رہتے ہوئے سجاوٹ کرتے ہیں، تو آج ہمارے پاس اس کا بہترین حل ہے۔ یہ رنگین اور متاثر کن گھر تازہ ہوا کے کسی جھونکے کی طرح ہے جس کی منفرد شکلوں اور تخلیقی حصوں سے بنی سحر انگیز ترتیب اس چھوٹی سی جگہ کو خوبصورت کے ساتھ ساتھ فعال بھی بنا سکتی ہے۔

اندرونی حصہ ایک ہی انداز کا ہے جو اس کی فیشن ایبل جمالیات اور الگ الگ طرح کے رنگین فرنیچر سے واضح ہے اور اس کے جدید ڈیزائن کی بدولت گھر کے ہر کونے میں سجاوٹ کی نت نئی تجاویز موجود ہیں۔یہ قدیم اور جدید سجاوٹ کا ملاپ اس گھر کو دلکشی و توانائی سے بھر دیتا ہے، دونوں گھر کے مکینوں کے ذوق اور انٹیرئیر ڈیکوریٹرز کے ہنر کی گواہی دیتے ہیں۔ اگر آپ ایک چھوٹے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ اس کا بہترین استعمال کیسے کیا جائے تو ہمارے ساتھ اس منصوبے کے سفر پر چلیے اور آپ جان جائیں گے کہ یہ گھر حیرت انگیز تجاویز سے بھرا پڑا ہے جو گھر میں نقل کی جا سکتی ہیں۔

کھانے کا کمرہ

اس گھر کی بالکونی کو ایک دھوپ سے بھری اندرونی جگہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے  جس میں ایک نئے انداز کا کھانے کا کمرہ بنایا گیا ہے جہاں سے آپ باہر کے حسین مناظر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مختلف انداز اور رنگوں کی قدیم کرسیوں کو ملانا ایک مزے دار اور خوبصورت عام استعمال کی جگہ بنانے کا بہترین طریقہ ہے، اور سب سےاچھی بات یہ ہے کہ یہ نئے فرنیچر سے کہیں سستا ہے۔

پہلی نظر

آپ گھر میں داخل ہو کر ایک کھلا رہنے کا حصہ دیکھتے ہیں مگر یہ آپ کی توقعات سے کچھ مختلف ہے۔ ایک طرف ہم دلکش ٹائلوں سے بنا کچن دیکھتے ہیں جبکہ اس کی منفرد الماریاں اسے لاؤنج سے الگ کرتی ہیں۔ ایک پہلے سے تنگ کمرے کو لمبائی کے رخ مزید تقسیم کر دینا شاید پرخطر کام لگے مگر ہمارا خیال ہے کہ یہ اعلی لگ رہا ہے۔ اور جیسے انہوں ہے کمرے کے منقسم کے لیے مختلف کام ڈھونڈے ہیں (جیسا کہ ناشتہ کرنے کے لیے کاؤنٹر، ٹی وی سٹینڈ اور کچن کا سامان رکھنے کی جگہ) یہ ذہانت میں اپنی مثال آپ ہے۔

باورچی خانہ

باورچی خانے میں ایک شاندار زرد رنگ کا اور قدیم انداز کا فریج رکھا گیا ہے جو اس مرکزی طور پر درمیانے رنگوں سے بنے اس گھر میں جگہ جگہ پائی جانے والی رنگوں کی جھلکیوں میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔سفید ہموار الماریوں کے نیچے دیہی انداز کے اینٹوں سے بنے پس منظر کے ساتھ یہ کچن عام طور پر مختلف مانے جانے والے اندازوں کو بغیر کسی دقت کے اکٹھا کر دیتا ہے اور ایک حسین و گھریلو جگہ بناتا ہے۔

سبزہ

اس گھر سے سب سے متاثر کن حصوں میں سے ایک یہاں موجود ہریالی کی کثرت ہے۔ پودے گھر میڑ ایک شاندار اضافہ ہیں کیوں کہ یہ اسے زندگی سے بھرپور رنگوں سے بھر دیتے ہیں، ہوا صاف کرتے ہیں اور گھر کو تازہ خوشبو اور وضع سے نوازتے ہیں۔ اس گھر کے ہر ایک کمرے میں گملے پائے جاتے ہیں، شیلف میں چھوٹے، کھانے کے کمرے میں بڑے اور یہ جڑی بوٹیوں سے بھرے گملے تو آپ دیکھ ہی سکتے ہیں۔

دوسرا لاؤنج

پہلا لاؤنج ٹی وی کے کمرے کی طرح ہے جبکہ کھانے کے کمرے کے پیچھے آپ ایک بڑا سا حصوں والا کاؤچ دیکھ سکتے ہیں جہاں گھر کے اندر بنے جنگل میں گھرے دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کتابیں پڑھی جا سکتی ہیں۔

خواب گاہ

مزے دار رہنے کی جگہوں سے دور، یہ خواب گاہ نرم ارغوانی رنگ اور پرآسائش فرنیچر کے ساتھ ایک پر سکون، آرام دہ جگہ ہے۔ ہم بیڈ کے ایک طرف ایک میز دیکھتے ہیں جو یہاں موجود جگہ میں پوری آ  گئی ہے اور توقع کے مطابق اس پر مزید پھول موجود ہیں جو اس کمرے کو ایک ذاتی اور رومانوی احساس دیتے ہیں۔

آفس کی جگہ

یہ دیوقامت، پرآسائش بیڈ خواب گاہ کا ایک بڑا حصہ گھیر لیتا ہے مگر اس دلچسپ ڈھانچے میں دو چصوٹے چھوٹے سوراخ ہیں حن میں سے ایک کو الماری کے لیے اور دوسرے کو چھوٹے سے آفس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ گھر میں جگہ بچانے والا سامان ڈھونڈتے وقت آرڈر پر تیار کردہ فرنیچر کا استعمال بہترین حل ہے، بس ایک بڑھئی بلا لیں۔

مہمانوں کا کمرہ

ایک حسین نیلی مرکزی دیوار کے ساتھ اور نقلی چھت سے چھن کر آتی روشنیوں کے ساتھ جو کمرے ميں کسی جادو کی طرح پھیل جاتی ہیں، یہ مہمانوں کا کمرہ بہت پیارا ہے۔

پہلا باتھ روم

اس چھوٹے سے گھر میں بھی دو غسل خانوں کے لیے جگہ بنائی گئی ہے۔ یہ والا مکمل سفید ہے اور سکون و کشادگی کا احساس دیتا ہے۔ جدید سامان سے بنی یہ ترتیب آسان ہے، جبکہ سجاوٹ گلابوں سے ابھر آتی رنگوں کی جھلکیوں اور دیوار پر لگے فن پاروں سے فائدہ اٹھاتی ہے۔

دوسرا باتھ روم

دوسرے باتھ روم میں سفید، سیاہ اور نیلے رنگوں کے مختلف شیڈز میں لگی اینٹوں جیسی ٹائلوں کے ساتھ بہت کچھ ایک ساتھ چل رہا ہے۔ تمام سجاوٹ کو اکٹھا رکھتے ہوئے ایک متحرک جگہ بنائی گئی ہے۔

آگر آپ ایک چھوٹے گھر میں رہتے ہیں تو ہمیں یقین ہے کہ آپ کو اس جگہ سے بہت سی حوصلہ افزائی ملی ہو گی! مزید شاندار تجاویز یہاں دیکھیے: جدید انداز کا اپارٹمنٹ۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine