اس ویک اینڈ آپ کے گھر کو شوخ بنانے کی ۸ تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
Appartamento via Garruba, Bari, Puglia Home Staging Puglia Home Staging
Loading admin actions …

خود کرنے والے منصوبے ہفتے کا اختتام سکون سے گزارنے کا بہترین راستہ ہیں کیوں کہ یہ آپ کو کامیابی کا احساس دیتے ہیں اور آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کی پزیرائی کرتے ہیں۔ اگر آپ کے سامنے ایک سست ویک اینڈ آ رہا ہے اور آپ سوچ رہے ہیں کہ اسے کارآمد کیسے بنایا جائے تو کیوں نہ آپ کچھ خوبصورت تخلیق کریں جسے آپ اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے اپنے باغ میں ملنے پر انہیں فخریہ دکھا سکیں؟

یہ ۸ آسان خود سے کرنے والی تجاویز آپ کو اس کام میں مدد دیں گی۔

۱۔ اپنے لیمپ شیڈز کو نیا کریں

آپ کو گھر کو نیا کرنے کے لیے اس پر بہت سا پیسہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی پرانے روپٹے وغیرہ اٹھائیں جن کی اب آپ کو ضرورت نہیں اور انہیں فنکارانہ طور پر اپنے لیمپ شیڈز کے گرد لپیٹ کر اپنی خواب گاہ یا ٹیرس کی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔ رنگین کپڑے جگہ میں ایک دلکش چمک اور طمانیت کا احساس پیدا کریں گے۔

۲۔ ایک سبز دیوار بنائیں

اگر آپ کو کبھی پودوں والی دیواریں پسند رہی ہیں تو اپنے لیے ایک بنانا آپ کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔ ظاہر ہے کہ آپ کو بنے بنائے عمودی تختے خریدنے ہوں گے جو آپ اپنی دیوار پر لگا سکیں۔ مگر اگر آپ کچھ نیا نہیں خریدنا چاہتے تو آپ کسی پرانی چیز کو دوبارہ استعمال میں لا سکتے ہیں جیسا کہ کوئی بےکار لکڑی کا دروازہ یا جنگلہ۔ ہک کی مدد سے گملے فریم میں لگائیں، ان میں جڑی بوٹیاں یا پھول بھرے اور آپ کی سبز دیوار تیار ہے۔

۳۔ بنچ کو رنگیں

اگر آپ کے صحن یا ٹیرس میں ایک سادہ لکڑی کا بنچ پڑا ہے تو اس میں کچھ رنگوں کا اضافہ کر کے جگہ کو مکمل طور پر بدل دیں اور اسے ایک خوشگوار احساس دیں۔ کیا آپ نے دیکھا کہ سبز رنگ کی ایک جھلک اس ماہرین کے ڈیزائن کردہ اس سرمئی و بھورے پورچ میں کیسے رنگوں کا اضافہ کرتی ہے؟

۴۔ کاغذ سے بھول بنائیں

خوبصورت پھول کسی بھی کمرے کو تازگی کا احساس بخش سکتے ہیں مگر مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب یہ پھول سوکھنے لگیں اور آپ کو انہیں تازہ رکھنے اور تبدیل کرنے کے لیے نت نئے جتن کرنے پڑیں۔ شوخ رنگوں کے کاغذ کے پھول ایک اچھا متبادل ہیں۔ انٹرنیٹ پر مومود بےشور آسان تراکیب میں سے کوئی ایک چن کر ایک شاخ یا گلدستہ بنائیں۔

۵۔ گملوں کو سجائیں

اپنے گملوں یا  گلدانوں پر بیارنگ کر کر یا کوئی ڈیزائن بنا کر ان کی خوبصورتی ابھاریں۔ آپ ٹوٹی ٹائلوں، موتیوں یا چھوٹے آئینوں کو ایک ساتھ جوڑ کر بھی انہیں خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ ان میں ترتیب سے پھول سجائیں اور انہیں بالکونی میں رکھ کر اس کی شان بڑھائیں۔

۶۔ دیوار پر ڈیزائن بنائیں

دیواروں پر کوئی سٹینسل استعمال کریں یا اگر آپ کو خود پر اعتماد ہے تو دیواروں پر خود ہی پینٹ کریں۔ اگر آپ ہنر رکھتے ہوں تو آپ اپنے بچے کے کمرے کی ایک پوری دیوار پر پینٹنگ بنا سکتے ہیں یا ٹیرس کی دیوار پر ایک فنکارانہ سایہ بنا سکتے ہیں۔

۷۔ وال آرٹ بنائیں

آپ کو دیوار پر آرٹ کا اضافہ کرنے کے لیے بہت پیسوں کی ضرورت نہیں۔ آج کے زمانے میں آپ کو صرف کاغذ اور پرنٹر کی ضرورت ہے۔ کوئی تصویر یا منظر چنیں جو آپ اپنے بیڈ روم یا سٹڈی کی دیوار پر دیکھنا چاہتے ہیں، اسے ٹکڑوں میں پرنٹ کریں اور ایک پوسٹر کی طرح اکٹھا جوڑ دیں یا فوٹو فریم میں لگا کر اپنے کمروں کے لیے جاذب نظر آرٹ تخلیق کریں۔

۸۔ ایک گیلری بنا‏ئیں

چاہے یہ آپ کے بچے کا آرٹ اس کے کمرے میں لٹکانا ہو یا داخلی ہال کی خالی دیوار کو کالج کی یادوں سے سجانا ہو، گیلری کے انداز کی ترتیب سادہ ہے کیوں کہ اسے صرف کیلوں، دھاگے اور گلو کی ضرورت ہو گی۔ 

کیا یہ تجاویز سادہ تھیں؟ اس ہفتے کے آخر میں ان میں سے ایک چن کر اپنے گھر میں اپنی ایک تخلیق کا اضافہ کریں۔  

مزید مدد کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیے: ایک چھوٹے پاکستانی گھر کے لیے گھر میں بن سکنے والے جدید لیمپ۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine