نو(9) تجاویز رہائشی کمروں کے لیے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
BEACH HOUSE, JSD Interiors JSD Interiors Living room Wood Wood effect
Loading admin actions …

اگر آپ کچھ پریرتا کی تلاش کر رہے ہیں خو کہ آپکے رہائشی کمرے کی طرف آتا ہے تو آپ سہی جگہ آئے ہیں.جہاں یہ سیکھنا بہتر ہے کہ رہائشی جگہ کو پیشہ ور ماہرین کی نسبت خود کس طرح خوب صورت اور کارآمد بنایا جاتا ہے. یہ ڈیزائن آپ کو سکھائیں گے کچھ بہترین تجاویز اور طریقے جس سے ایک مکمل رہائشی کمرے کا حصول ہوتا ہے.اس سے زیادہ کیو ہو کہ ہر تجویز اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپکے رہائشی کمرے کی جگہ کو  کارآمد کے ساتھ ساتھ سجاوٹی بناتی ہیں جو کہ خاندان کے لیے کامل گھر ہے.اسٹوڈیو اپارٹمنٹ یا گھر  جو کہ کافی سماجی دکھتے ہیں.آئیے کچھ سب سے بہترین ڈیزائینرز سے آج کچھ سیکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ایک شاندار رہائشی کمرہ کیسا دکھنا چاہئیے.

1. رنگ کا دکھاوا

اس نفیس رہائشی کمرے کی خصوصیات جس میں خوب صورت چمڑے کا صوفہ, آرام دہ خاکستری قالین اور بڑی لکڑی کی کافی کی میز جیسے عناصر جو کہ بہت معیاری ہیں. کمرے میں دلکشی اور جاذبیت شامل کرنے کے لیے ڈیزائینر نے کچھ شاندار اور نرم کشن شامل کیے ہیں جو کہ کمرے کے رنگ سے ملتے ہیں رنگوں کا امتزاج کافی دور تک چلتا ہے.

2. یہ سب روشنی کے بارے میں ہے

بعض دفعہ صرف ایک چیز جس کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے حتمی ڈیزائن مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے ایک اس طرح کی ایک شاندار لائٹ چاہئیے.یہ جدید ترین نفیس فانوس چھت سے نیچے کی طرف گرتا ہے ایک خوب صورت   خاصیت اس سادہ ماحول میں شامل کرتا ہے. شام میں یہ بہت شاندار چمک دمک بناتا ہے,ایک پرجوش آرام دہ اور رومانوی ماحول تخلیق کرتا ہے.

3. سادہ اور فرحت بخش

اختر(خمیدہ لکڑی کا) فرنیچر رہائشی کمرے میں دلکشی اور ملکی طرز سے لمبے عرصے تک چلتا ہے اور گھر میں خوب صورت محسوس ہوتا ہے.لکری کے فرنیچر اور مٹی کا امتزاج کے ساتھ دونوں کی جوڑی آپکے گھر کو چھوٹی سی  پناہ گاہ ہے.اس رہائشی کمرے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کس طرح پودوں کے گملے بیرونی اور اندرونی آرائش کو کیسے جوڑتے ہیں.

4. گھر والوں کی تصاویر

گھر والوں کی تصاویر بہترین طریقہ ہے رہائشی کمرے کو ماحول کو ذاتی رابطہ دینے کا. اس جگہ میں بڑے فریم کو استعمال کیا گیا ہے گھر والوں کی تصویر کے لیے.بچے کے چہرے کو آرٹ ورک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے.

5. خوب صورتی اور حسن جمال

جیسا کہ ہم یہاں دیکھتے ہیں کہ روایتی فرنیچر کا انتخاب بڑی نفاست سے کیا گیا ہے.یہ بہت شاندار ماحول بناتا ہے.کچھ پھولوں والے کشنز,قالین اور شیشے کی آرائش کے ساتھ امتزاج سے آپ بہت خاص جگہ پائیں گے. تجویز: اس طرح کے رہائشی کمرے بچوں کے لیے شاید اچھے نہ ہوں بچوں کو چائے کی دعوتوں سے بچائیں.

6. شیشے کی شمولیت

اگر آپ کا رہائشی کمرہ چھوٹا ہے تو ماحول میں شیشے کو شامل کریں.یہ جگہ کے تاثر کی عکاسی کرتا ہے خود کمرے کی اپنی تصویر منعکس کرتا ہے.یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح شیشے کی الماری کمررے کی تصویر کو منعکس کرتے ہوئے  کمرے کی خوب صورتی کو منفرد بناتی ہے.

ان چھ خوب صورت چھوتے کمروں کی آرائش کے طریقوں کو بھی دیکھئیے.

7. ایل شکل کا صوفہ

اگر آپکا خاندان بڑا ہے یا بہت سے دوست ہیں تو پھر ایل کی شکل کے صوفے کو منتخب کریں تاکہ سب اس صوفے  پر آ سکیں.یہ رات کو فلم دیکھنے یا پرسکون ماحول میں آرام سے بیٹھنے کے لیے بہترین ہے.

تجویز: کافی کی میز پر کچھ کتابیں اور رسالے رکھیں کرداری لکشی کے لیے.

8. خوشبو دار کشنز

ڈیزائینر نے سبز رنگ کے کشن استعمال کیے ہیں اور سبز آرائشی عناصر کچھ رنگ اور دلکشی شامل کرنے کے لیے اس غیر جانبدار ماحول میں.ایک رنگ منتخب کریں اور جگہ میں نفاست شامل کریں.

9. فطرت سے جڑا ہوا/منسلک

اس کمرے کی خصوصیات میں بڑی شیشے کی کھڑکی اور دروازہ جو کہ کھلا ہوا ہے یہ رہائشی کمرے کی خوب صورت باغ کے ساتھ ہم آہنگی بناتا ہے جو کمرے کو گھیرے ہوئے ہے. یہ گھر والوں کو دونوں دنیا بہترین فراہم کرتا ہے.یہ فطرت کے قریب آرام کر سکتے ہیں لیکن ابھی تک یہ گھر کے آرام میں رہ رہے ہیں. 

اس کے علاوہ ان چھ گلطیوں پر نظر ڈالیں جو رہائشی کمرے کو مکمل کرنے میں نظر انداز کی جاتی ہیں.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine