ایک جدید اور صاف ستھرے کمرے کے لیئے ۱۲ شیلفوں کی تجاویز

Farheen Farheen
Ristrutturazione appartamento 130 mq, Fabiola Ferrarello Fabiola Ferrarello Living room Wood Wood effect
Loading admin actions …

ہر کمرے کو ترتیب حاصل کرنے کے لیئے آپکی مدد کی ضرروت ہے، لیکن اگر ہم یہ سوچیں کہ گھر میں سب سے زیادہ اسکی ضرورت کدھر ہے تو یقینا وہ جگہ آپکا لیونگ روم ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں آپ کھانا کھاتےہیں، دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ اسلیئے یہ جگہ مزید اہمیت کی حامل ہے اور اسکا آرام دہ اور صاف ہونا بہت ضروری ہے۔

ہم اس وقت الجھ جاتے ہیں جب بات آتی ہے دیر پا حل کی۔ چھوٹی موٹی تجاویز تو ہمیں سوجتی رہتی ہیں۔ اس وقت آپ کی مدد کرنے کے لیئے ہم موجود ہیں۔ آج ہم آپ کو اس مضمون کے ذریعے بتائیں گے وہ کونسے ۱۲ طریقے ہیں جن پر عمل کر کہ آپ دیرپا سکون اور ترتیب حاصل کر سکتے ہیں۔ کیا اپ بھی انہیں دیکھنے کے لیئے بے تاب ہیں؟ یہ ہیں وہ منصوبے ۔۔۔۔۔۔

۱۔ دیوار میں نصب شیلف

اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپکی شیلف زیادہ جگہ چرائیں تو ان کو دیوار مین نصب کروالیں، اسطرح آپ ان چیزوں کو سنبھال سکتے ہیں جنکا پہلے کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ یہ لیونگ روم کو مزید کشادہ اور صاف بنا دیں گے

۲۔چیزیں ایک جگہ رکھنے کو کوئی حل نہیں ؟

ایک دفعہ آپ نے شیلف نصب کروا لیئے تو اب انکو مزید قدرتی بنانے کے بارے میں سوچیں، اس تصویر میں انکو ایل ای ڈی لائیٹس کے ساتھ روشن کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

۳۔ جگہ کو تقسیم کریں اور ایک ہی وقت میں مفت جگہ بھی حاصل کریں

اگر آپ نے اپنے کسی کمرے کو تقسیم کرنے کے لیئے دیوار بنائی ہے تو ایک دفعہ وہ لگ جائے اس کے بعد آپ اسکو کسی اور مقصد کے لیئے بھی استعمال کر سکتے ہیں، جیسے کہ ایسی شیلف جس پر آپ سجاوٹیں، پھول اور دوسری اشیا رکھ سکتے ہیں۔

۴۔ایسی شیلفس جو پوری دیوار میں نصب ہیں

لیونگ روم کے لیئے شیلف کا کوئی اسٹینڈرڈ سائز نہیں ہوتا، جتنی دیر تک شیلف اپنا کام کرتی ہیں اور فعال ہیں انکے ساءز سے کوئی فرق نہیں پڑتا

۵۔شیلفس کو سیدھا ہونے کی ضرورت نہیں

اگر آپ اس بات پر رضامند ہیں کہ آپکو اپنے لیونگ روم میں شیلفس لگانی ہیں لیکن یہ اندازہ نہیں کر پا رہے کہ انکو منفرد کیسے بنائیں؟ تو حل یہ ہے کہ روایتی انداز میں سوچنا چھوڑ دیں اور شیلفس کو ہلکا سا ٹیرھا رکھیں

۶۔ شیلفس یا فرنیچر

Departamento, AT103 AT103 Living room

جب آپ بہت ساری ایک رنگ، ایک جسامت اور ایک طرز کی شیلفس بناتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی فرنیچر ہے یہ کوئی غلط بات نہیں ہے ، اسطرح کی شیلفس کے بہت سارے فائدے ہوتے ہیں

۷۔ایک گرڈ جیسی دیوار اور بس

اگر آپ جگہ کو ترتیب دینے کے علاوہ دیوار کو بھی خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو جتنی ہوسکیں شیلفس لگائیں حتیٰ کہ یہ شیلفس ایک گرڈ کی شکل اختیار کر لیں اور اسطرح آپ ان میں جو چاہیں رکھ لیں

۸۔چوکور شیلفس

ایک ایسی شیلفس ہوتی ہیں جنکا ڈیزائن مربع ہوتا ہے، اسطرح کے ڈیزائن آپکو چیزوں پر چیزیں رکھنے کی اجازت دیتے ہیں اسطرح آپ تھوڑی دیر میں اپنے لیونگ روم کو ترتیب دے سکتے ہیں۔

۹۔ شیلفس کے ساتھ بنی درازیں

ہم نے جھوٹ نہیں بولا جب ہم نے کہا کہ شیلفس کے ساتھ درازیں۔ اسطرح کے ڈیزائن میں آپ جو چاہیں شیلف پر دکھا سکتے ہیں اور جو چیز چھپانا چاہیں اسکو دراز میں ڈال دیں

۱۰۔نمائش کی شیلفس

اگر آپ شیلفس کو اپنی سجاوٹیں اور آراستیں دکھانے کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو نمائشی شیلفس اپ کے لیئے ہی بنی ہیں

۱۱۔شیلفس جنہیں ٹیکنالوجی سے محبت ہے

اگر آپ کے لیونگ روم میں زیادہ تر الیکٹرانک آلات ہیں تو آپ ان شیلفس کا استعمال کر سکتے ہیں تو ادھر تاروں اور آلات کو جنجال محسوس نہیں ہوگا۔

۱۲۔اونچی بنی ہوئی شیلفس

یہ آخری تجویز بہت خاص ہے اپنی شیلفس کو جتنا ہو اتنی اوپر رکھیں کیونکہ ہر ایک کے لیئے اتنے اوپر جا کر چیزوں کی ترتیب خراب کرنا آسان نہیں ہوگا۔ اگر آپ کے چھوٹے بچے ہیں تو یہ تجویز خاص آپ کے لیئے ہے۔

ہمیں امید ہے کہ یہ تجاویز آپکو بہت پسند آئی ہوں گی مزید فرنیچر کی تجاویز دیکھنے کے لیئے اس آئیڈیا بک پر کلک کریںایک چھوٹےاپارٹمنٹ کے لیئے شاندار فرنیچر

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine