آپ کے باورچی خانے کی دیواروں کے 9 سجیلے اور عملی پوشاک

usranaz usranaz
Mr & Mrs H, Kitchen, Byfleet Village, Surrey, Raycross Interiors Raycross Interiors Kitchen
Loading admin actions …

پیشہ ور باورچی خانوں کے منصوبہ سازوں کے لئے ایک خوبصورت باورچی خانہ ترتیب دینا نہائت آسان ھے۔ لیکن شوقیہ طور پر اپنے کچن کو مزید دلکش بنانے کے لئے ھم کیا کر ساکتے ہیں؟ ٹھیک ھے! ھمارے خیال میں کچن کی دیواروں کی ہلکی سی خوبصورتی اچھا تاثر ڈالے گی اور فوری اسکو اجاگر کرے گی،چاہے وہ دیوار کا کچھ حصہ ہی کیوں نہ ھو۔

اگر آپ کچن کی دیواروں کو تبدیل کرنے کے خیال کو پسند کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ شروع کہاں سے کرنا ھے توھم شاندار آیئڈیاز کے ساتھ حاضر ہیں جو کہ واقعی شاندار لگے گا۔اور سب سے اچھی بات؟  آپ کی پرانی الماریاں اور پورا کمرہ بلکل نیا لگے گا صرف اس وجہ سے کہ آپکی دیواروں نے منظر تبدیل کر دیا ھے۔چلیں کچھ شاندار آیئڈیاز کو دیکھتے ہیں!

1۔ مختلف چیزوں کا جامع ملاپ

نمونہ دار ٹائلز اور قدرتی لکڑی کا جادو دونوں سریلے دھنوں کی طرح کامل نظر آتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ھے کہ الماریاں صنعتی تاثر پیش کرتی ہیں جب کہ دیواروں کی خوبصورتی جگہ کی دلکشی کا احساس پیدا کرتی ہیں۔

2۔ رنگدار دیواری ٹائلز

دنیا بھر میں بہت سے باورچی خانوں میں دیواری ٹائلز جڑی ھوئی ہیں۔لیکن تفریح اور جدت کی خاطر انواع و اقسام کے رنگ منتخب کریں۔ یہاں پر سرخ رنگ اس منظر کو مکمل تبدیل کر دیتا ھے اورشاندار کچن بناتا ھے۔

3۔ پسِ منظرمیں شیشہ

کس قدر شاندار یہ باورچی خانہ ھے؟ دیوار کے ساتھ منسلک شیشہ، ایک پرسکون اور جدید منظر پیش کر رہا ھے۔اور ھم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ کتنی آسانی سے ھم اسے صاف رکھ سکتے ہیں۔

4۔ پرتعیش سنگِ مر مر کی سِلیں

سنگِ مر مر پر کام کوئی نئی چیز نہیں ھے۔لیکن آپ کی دیواروں پر شاندار پتھر کیسے حاصل کیا جائے؟صرف دیواروں پر سنگِ مر مر لگا ھونے کی وجہ سے یہ کچن کس قدر پر تعیش اور خوبصورت لگ رہا ھے کہ ھمیں اس سے پیار ھو گیا ھے۔

5۔ ایک چھوٹی دلچسپ پچی کاری

کیا کبھی ایسا دن آئے گا کہ پچ کاری شدہ ٹائلز خوبصورت نہیں رہیں گی۔؟ھمارا ایسا خیال نہیں! ھم موجودہ انداز اور رنگوں سے واقعی میں لطف اٹھاتے ہیں، خاص کر گہرے رنگوں اور دھاتی خوبصورتی سے۔

6۔ سادہ انداز میں ٹائلز

کریمی رنگ کی یہ ٹائلز اپنے ھم مزاج رنگوں کی الماریوں کے ساتھ بہترین لگ رہی ہیں اور تعمیر میں شامل خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔ اور ساتھ میں کھلی جگہ کا احساس بھی پیدا کر رہی ہیں۔

7۔ شاندار دیواری تختہ سیاہ

دیواری تختہ سیاہ ایک فن ھے اور باورچی خانہ میں ایک مفید اضافہ ھے۔اور آپ اگلے بازار جانے سے پہلے یاد دہانی کے طور پران اشیا کی تفصیل مرتب کر سکتے ہیں جو ختم ھونے کے قریب ہیں۔ ویسے بھی سیاہ رنگ خوبصورت لگتا ھے۔

8۔ شیورن ٹائلز

اگر آپ سفید دیواری ٹائلزکی تجویز کو پسند کرتے ہیں لیکن اسے مختلف انداز میں اپنانا چاہتے ہیں تواس ناقبلِ یقین شیورن کی ترتیب کو اپنانے کی کوشش کریں۔ یہ بہت حیرت انگیز ھے کہ کیسے مختلف نظر آتی ہیں۔ نہائت خوبصورت اور شاندار۔

9۔ نمائشی ابھرے دیہاتی پتھر

نمائشی ابھرے دیہاتی پتھر آپ کے کچن کے لئے بہترین ہیں جو کہ ایک خوبصورت اور دلکش منظر پیش کرتے ہیں، آپ کم محنت کے ساتھ مصنوئی پتھر استعمال کر کے بھی یہ تاثر لا سکتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine