آپ کے خوبصورت باغ کو روشن کرنے کے 15 شاندار آیئڈیاز

usranaz usranaz
Segunda parte proyecto " La Ramona". , PORTO Arquitectura + Diseño de Interiores PORTO Arquitectura + Diseño de Interiores Eclectic style garden
Loading admin actions …

سورج کی رونی کے ساتھ زندگی میں ہلچل رہتی ھے، خوبصورت باغ میں بھی شام ڈھلتے ہی سست روی آ جاتی ھے۔ کوئی بھی چیز سورج کی روشنی کا متبادل نہیں ھو سکتی۔لیکن ، ھم ھومی فائی کے پیشہ ور ماہرین شام کے وقت میں بھی باغ کو روشن کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔بتیاں روشن کریں اور باغ کے افسانوی ماحول میں شام گذاریں۔

یہاں پر آپ کے گھر سر سبز حصے کو روشن کرنے کے لئے بہت سے متاثر کن انداز ہیں۔ فرشی بتیاں، دیواری بتیاں، لٹکے ھوئے لیمپ، پری دار بتیاں یل-ای-ڈی بتیاں، پانی کی مزاحمتی بتیاں اور ایک لمبی فہرست ھے۔بجائے اس کہ ھم آپکو ان بتیوں کے بارے میں بتائیں کیوں نہ ھم صرف انھیں دیکھیں۔ ھم 15 مشہور باغوں میں لگی بتیوں کی تصاویر لائے ہیں۔جس نے انھیں شام میں بھی خوبصورت بنا دیا ھے۔یہاں دیکھئے اور اپنے باغ کے لئے ان میں سے ایک منتخب کریں 

1۔ خفیہ ذرئع سے باغ میں روشنی

جنگی حربے کی طرح اپنے باغ میں روشنی کے زرائع کو پوشیدہ رکھیں اور بکھری روشنی کا جادو دیکھیں۔جب آپ لیمپ یا بتیوں کا زریعہ خفیہ کر دیں گے پھر آپکو اس کے ڈیزائن کی بھی فکر نہیں رہے گی۔تا ھم اگر آپ پانی کے اندر لیمپ رکھ دیں ،اگر آپکو یقین ھو کہ وہ پانی کے مزاھمتی ہیں۔

2۔ طاقتور بتیوں کا اثر

DISEÑO DE TERRAZA Y JARDÍN BÉELEN, Arqca Arqca Modern style gardens

جب سورج نیچے چلا جائے تو طاقتور بتیوں سے باغ کو روشن کریں۔لیمپس کو ایسی جگہ نصب کریں کہ روشنی منعکس ھوکر خوبصورت ماحول پیدا کرے۔ستونوں پر بتیوں کی قطار ایسے لگتی ھے جیسے روشنی زمین سے آسمان تک سفر کر رھی ھے۔

3۔ فرش سے ہر طرف روشنی

فرش میں سرایت شدہ بتیاں روشنی کو ہر طرف بکھیرتی ہیں۔یہ پراسرار ماحول بنا دیتی ہیں۔ایک نظر ادھر دیکھیں،ہر شام ایک پیاری چہل پہل اس راستے پر۔

4۔ خوبصورتی کو اجاگر کرتی رنگین بتیاں۔

اپنے باغ کو رات میں رنگین بنائیں،شام ڈھلتے ہی ہرے پودوں کو سر سبز ،پانی کو نیلا، اور دیواروں کی دیہاتی وضع کے ساتھ خوبصورت بنائیں۔مختلف بتیوں کا انتخاب کر کے خوبصورتی کو اجاگر کریں اور پھر دیکھیں کہ یہ کتنی اچھی لگتی ہیں آپ بس لیمپ کو فلٹر کے ساتھ لگائیں اور پھر باقی کا کام یہ خود کرے گا۔

5۔ راستے کی رہنمائی کے لئے بتیوں کا استعمال۔

باغ کی سرحد کو بتیوں کے ساتھ واضح کریں شام کے وقت میں اپنے باغ میں روشنیوں کی چمک بھر دیں۔

6۔ شعاعیں خارج کرتی دیواریں

آپ دیواروں میں لیمپ لگا کر ماحول میں ایک سنسنی خیز ماحول پیدا کر سکتے ہیں، اس کا سایہ ایک صوفیانہ ماحول پیدا کر دے گا۔اب یہ مکمل طور آپ پرمنحصر ھے کہ آپ کس قسم کا لیمپ چاہتے ہیں، دیوار میں سرائت شدہ یا سادگی سے اوپر رکھا ھوا۔

7۔ نیچے سے اوپر جاتی روشنی

ھم پہلے ہی باغ کے فرش میں لگیئ بتیوں کی ایک تصویر دیکھ چکے ہیں۔یہاں بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ روشنی اور سائے کی مدد سے منفرد اور مخصوص باغ کا تاثر دے سکتے ہیں۔

8۔ یہاں تمام بتیاں کسی مقصد کے تحت لگی ہیں۔

حتیٰ کہ عام سادہ سی پری زاد بتیاں آپکے باغ کو چمکا سکتی ہیں، اس باغ کو دیکھیں جسے نیلی بتیوں سے سجایا گیا ھے ۔ کیا یہ حیرت انگیز نہیں لگ رہیں؟

9۔ ترتیب وار بتیاں

بیرونی بتیوں کے ساتھ خوبصورتی یہ ھے ھم انہیں اپنی سے ترتیب اور کنٹرول کر سکتے ہیں، کس جگہ کو روشنی سے اجاگر کرنا ھے، کہاں پہ شعاعوں کو مرکوز کرنا ھے اورکس حصے کو روشنی سے محروم رکھنا ھے۔ یہ سب کچھ آپ کنٹرول کر سکتے ہیں تو آپ روشنی اور سائے کے ساتھ کھیلیں اور جادوئی ماحول تخلیق کریں۔

10۔ آگ ۔ روشنی حاصل کرنے کا قدیم طریقہ

چلیں قدیم زمانےمیں چلتے ہیں اور باغ کو آگ سے روشن کرتے ہیں۔پتھریلی انگیٹھی  پر جلتی آگ کی مدھم روشنی ، شام کی ٹھنڈی ھوا اور اردگرد پودے یہ افسانوی، استقبالی اور خوبصورت ماحول پیدا کرتے ہیں۔

11۔ جدید باغات کو روشن کریں

فرش میں سرایت شدہ کی بجائے آپ ان بتیوں کوفرش سے تھوڑا اوپر اور پودوں اور دیواروں کے نچلے حصے میں لگایئں۔یہ اپنا ایک الگ اور منفرد تاثر قائم کریں گی اور نہائت دلچسپ نظر آیئں گی۔

12۔ مہذب روشنی

مختلف جگہوں پر لگے نصب روشنی کے زرائع غیر مہذب اور بے ترتیبے سے لگتے ہیں، ھم آپ کو روشنی کے ذرائع ایک با قائدہ وقفہ رکھنے کا مشورہ دیں گے۔تا کہ دیواروں اور پودوں پر پڑنے والی روشنی منظم اور مہذبانہ نظر آئے۔

13۔ سادگی غیر معمولی ھے

کسی بھی باغ میں سب سے سادہ لیمپ ھمیشہ پسندیدہ رہا ھے۔ آپ کے خیال میں کیا یہ سادہ لیمپ باغ کی خوبصورتی پہ اثر انداز ھوتے ہیں؟ اپنا بیان دینے سے پہلے ایک نظر اس تصویر پر ڈالیں۔

14۔ مخالف سمتوں سے روشنی

بہت سے پودوں اور فرنیچر کے ساتھ ایک چھوٹا سا باغ مناسب روشنی کے انتظامات کے ساتھ بہترین نظر آئے گا۔ مخالف سمت سے خارج ھوتی روشنی کے ساتھ اسے روشن کریں۔ چھت سے لٹکتے لیمپ اور دیواروں کے کونوں سے بکھرتی روشنی ایک دلچسپ منظر پیش کرتی ھے۔

15۔ اکلوتا لمبا کھڑا لیمپ

یہ ھمیشہ بہتر رہا ھے کہ اندھیرے میں رہنے کی نجائے لیمپ روشن کر لیں حتٰی کہ وہ باغ کے درمیان میں کھڑا ایک اکلوتا ھی لیمپ کیوں نہ ھو

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine