آپ کے چھوٹے غسل خانہ کے لیے 5 تجاویز

Namra Farman Namra Farman
Un Appartement de 30m² Rénouvé avec un Style Scandinave, MadaM Architecture MadaM Architecture Scandinavian style bathroom
Loading admin actions …

غسل خانہ اکثر ایسی جگہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے جہاں صفائی کی جاتی ہے اور ٹوالٹ کی اشیاءرکھی جاتی ہیں ۔اوراسے نظر انداز کیا جاتا ہے پر یہ گھر کے الگ کمرے کے علاوہ بہت کچھ ہے۔

ایک خوبصورت غسل خانہ فوراً ہی آرام دہ اور سکون بخش لگتا ہے جس کے نقش و نگار، روشنی اور مناسب منصوبہ بندی کی بدولت یہ آنکھوں کولبھانے والا ، پر کشش اور دلچسپ لگتا ہے۔ مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ کوسنہری اور چمکدار چیزوں کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے،جب نفیس اور سادہ ڈیزائن ہی کافی ہے۔

ہمارے غسل خانہ کی ڈیزائن کی ٹیم نے آپ کے لیے اپنے 5 پسندیدہ غسل خانہ کی بہتری کے ڈیزائن اور تجاویز وتدبیر دی ہیں ۔چلئے دیکھتے ہیں کی کونسی تجویز آپ کی جکہ کے لیے بہترین ہے۔

1۔ فوارے کا انتخاب

اپنے غسل خانے میں ایک کیوبیکل فوارہ کوچھوٹی جگہ کا مکملاستعمال کرنے کے لیے شامل کریں اور اس پرانے بدصورت ٹب کو نکال دیں ۔

2۔ قدرتی کلر اسکیم

اگر چہ آپ کے پسندیدہ کلر کے استعمال کا خیال اگر چہ بیڈ شیٹ بدلنے کے لیے تو اچھا ثابت ہو سکتا ہے مگر غسل خانہ کو کچھ زیادہ عرصے تک رہنے والا بنانا چاہیے۔اسی وجہ سے زرد رنگ متوازن اور یہاں تک کہ اسٹائلش سیٹ بنا دیتا ہے۔

3۔ خوبصورت بڑا آئینہ

فیشن ایبل چیزیں جیسا کہ آئینہ کو جگہ اور چھوٹے غسل خانہ کی روشنی بڑھانے کے لیے استعمال کریں ، آئینہ کے ساتھ ایک شیلف, ٹوائلٹ کی اشیا ءذخیرہ اندوزی کے لیے بہترین ہے۔

4۔سادہ شیلف

اگر چہ جگہ تھوڑی ہے،تو آپ کو ہر کو نے کا استعمال کرنا ضروری ہے، ذخیرہ کرنے کے لیے ہر کونا اور ہر حصہ، اسی لیے ٹوائلٹ کے اوپر شیلف کا اضافہ آپ کے فوارہ کی بے ترتیبی کو ختم کر دیگا۔

5۔باتھ ٹب میں آرام و سکون

اگرآپ کے غسل خانے کہ لیے باتھ ٹب ضروری ہے ، تب میسر جگہ کو ناپیں اور دانشمندی سے باتھ ٹب کا انتخاب کریں ۔ دوسری ضروری چیزیں جیسے ٹوائلٹ ،فوارہ ،سنک اور ذخیرہ کی جگہ کا خیال رکھیں جو کہ مشکل ہونگی اگر آپ کی جگہ کم ہے تو۔۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine