غسل خانے کی تجدید نو کے ۱۰ آسان طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Moradia Sintra, MRS - Interior Design MRS - Interior Design Modern bathroom
Loading admin actions …

جس کسی نے بھی اپنا گھر تعمیر کیا ہو یا اس کی تعمیر نو کی ہو، بتا سکتا ہے کہ یہ کوئی آسان کام نہیں۔ گھر کے کچھ حصوں کو مکمل کرنا باقیوں سے زیادہ مشکل ہوتا ہے، اور اِس بات پر تو سب راضی ہیں کہ باتھ روم کا شمار مشکل حصوں میں ہوتا ہے۔ نہ صرف یہ کہ اِس میں محنت زیادہ لگتی ہے بلکہ اِس پر خرچہ بھی زیادہ آتا ہے۔ اسی لیے یہ وہ کام ہے جو ہم ہر سال کرنا نہیں شروع کر دیتے۔ مگر پِھر بھی، اِس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ایک دو سال بعد اپنے غسل خانے سے بیزار نہیں ہوں گے۔ 

خوش قسمتی سے ایسی کچھ چھوٹی چھوٹی چیزیں موجود ہیں جن کو بَدَل کر آپ اپنے غسل خانے میں بڑی اور متاثر کن تبدیلی لا سکتے ہیں اور ہم آپ کو دکھائیں گے کہ ایسا کیسے کیا جائے۔ آگے پڑھیے اور اپنے باتھ روم کی تجدید کے لیے ۱۰ آسان طریقے جانئے۔

۱۔ منفرد اور اصلی سامان

کیوں نہ باتْھ ٹب کے اوپر ایک لیمپ لٹکایا جائے؟ آپ اِس کا طریقہ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ لیمپ خود سے بنانا نہایت آسان ہے۔ یہ لکڑی، بلبوں اور رسی سے بنایا گیا ہے۔ یہ آپ کے غسل خانے کو منفرد بنانے کا ایک آسان طریقہ ہے، جیسا کے آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ اور ایک روشن اور پر سکون باتھ روم سے بھلا کون انکار کرے گا؟

۲۔ دیواروں پر ہلکے رنگ

ہلکے رنگ باتھ روم میں بہت اچھے لگتے ہیں۔ اِس تصویر میں ہم ایک ٹھنڈا رنگ دیکھ سکتے ہیں جو سکون کا احساس دیتا ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، یہ باقی کے باتھ روم میں موجود لکڑی کے ساتھ کس طرح میل کھاتا ہے۔ باتھ روم میں ایک نیا رنگ کروانا اس کی تجدید کا ایک آسان راستہ ہے۔

۳۔ لکڑی کی الماری اور پودے

باتھ روم کی تجدید کا ایک اور طریقہ اس میں لکڑی کی الماری لگانا ہے۔ مثال کے طور پر الماری کے لیے ایسی لکڑی چنیں جیسی تصویر میں دکھائی گئی ہے۔ یہ روشن غسل خانوں کے ساتھ بہت اچھی لگتی ہے۔ کچھ سَجاوَٹی پودے لگا کر سارے ماحول کی خوبصورتی مزید بڑھئی جا سکتی ہے۔

۴۔ تصویر سے ڈھکی دیوار

آج کل تصویروں والے وال پیپر لگا کر گھر کی کسی دیوار کو منفرد بنانا عام ہے، اور یہ باتھ روم میں بھی اچھا لگتا ہے۔ بس آپ کو ایک بات کا دھیان رکھنا ہو گا اور وہ یہ کہ آپ کا منتخب کردہ وال پیپر باتھ روم کے نمی والے ماحول کے لیے مناسب ہو۔

۵۔ مختلف لوازمات

آسانی سے مختلف وضع حاصل کرنے کے لیے آپ بس کچھ لوازمات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ اِس مثال میں دیکھ سکتے ہیں، درست لوازمات بہت سی کشش پیدا کر سکتے ہیں۔ لیمپ اور تصویریں سب سے اچھے لوازمات ہیں۔

۶۔ قدیم اندازِ کی باتھ روم کی الماری

کیا آپ کے پاس ایک جدید باتھ روم ہے مگر آپ کچھ اور چاہتے ہیں؟ اِس تصویر کی طرح اپنے باتھ روم کی الماری کو کسی قدیم الماری سے بَدَل کر دیکھئے۔

۷۔ تولیالٹکانے کے لیے ہک

اگر آپ کے باتھ روم کا اصلی ڈیزائن زیادہ عملی نہیں تھا اور اس میں اِس چیزوں کا دھیان نہیں رکھا گیا تو آپ تولیےلٹکانے کے لیے آرام سے کچھ ہک لگا سکتے ہیں۔

۸۔ فریم والا آئینہ

زیادہ تک جدید غسل خانوں میں آئینوں کے فریم نہیں ہوتے۔ اور آپ یہ تصویر دیکھنے کے بعد اِس بات پر افسوس کریں گے۔ آئینے پر لگایا گیا ایک فریم پُرانے سے پُرانے باتھ روم کو بھی نئی وضع دے سکتا ہے۔

۹۔ کھڑکیوں کے شٹر

زیادہ تر پرائیویسی قائم رکھنے کے لیے باتھ روم کی کھڑکیوں میں کواڑ لگاے جاتے ہیں اور کھڑکیوں کے یہ کواڑ باتھ روم کی خوبصورتی پر آپ کی سوچ سے زیادہ اثر اندازِ ہو سکتے ہیں۔ دیہی اندازِ فراہم کرتے شٹر بہترین انتخاب ہیں جو کسی بھی قسم کے باتھ روم میں اچھے لگیں گے۔

۱۰۔ تختہ سیاہی

اپنے باتھ روم پر تختہ سیاہی جیسا رنگ کروا کر آپ جگہ کو جب چاہیں بَدَل سکتے ہیں۔ چاک کے ایک ٹکڑے کی مدد سے آپ دیوار پر جو چاہیں لکھ سکتے ہیں۔ اگر یہ آپ کے باتھ روم کے ڈیزائن کے لیے سب سے منفرد تجویز نہیں ہے تو ہم نہیں جانتے کے اِس کے بعد اور کیا ہو گا۔ 

امید کرتے ہیں کے آپ کو یہ تجاویز پسند آئی ہوں گی۔ یہاں دیکھئے: باتھ ٹب اور باتھ سکرین کے لیے شاندار تجاویز۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine