خوبصورت گھر کے لئے یہ غلطیاں نہ کریں

Farheen Farheen
MIESZKANIE POKAZOWE NA OŁTASZYNIE, Q2Design Q2Design Living room
Loading admin actions …

ایک شہر یا قصبے میں محدود جگہ کے ساتھ رہنا بہت مشکل ہو سکتا ہے، لیکن ان سے بھی زیادہ مشکل ہے جب آپ کی جگہ چھوٹی سی ہو۔ تھوڑی سی جاندار منصوبہ بندی کے ساتھ آپ ان جگہوں کو بھی مزید فعال اور کارآمد بنا سکتے ہیں۔ لیکن اب آپکو گوگل کی مدد کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم جو ہیں۔ ہم نے بہت تلاش کیا ہے اور اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایسی ۷ غلطیاں ہیں جن کی وجہ سے آپکا گھر بہت چھوٹا لگتا ہے۔

تو نیچے دیکھیں اور اپنی غلطی ڈھونڈیں کہ ایسی کونسی چیز ہے جسکی وجہ سے آپکا شاندار گھر بھی بہت تنگ اور بھرا بھرا لگتا ہے۔

نیچے اسکرول کریں اور اپنی غلطیوں کو دیکھیں اور زیادہ ضروری یہ کہ ان سے بچیں کیسے ؟

۱۔ایک بکھری ہوئی جگہ

ہم سمجھتے ہیں کہ آپ اپنی سفر کی یادگاریوں کو دیکھانا چاہتے ہیں لیکن آپکو یہ سمجھنا ہوگا کہ بہت زیادہ اشیا سے گھر خاص طور پر باورچی خانہ کی شیلفس یا باتھ روم کے کاونٹر بہت بکھرے ہوئے لگتے ہیں۔ سب سے پہلے ان سے چھٹکارا حاصل کریں یا تو غیر ضروری اشیا کسی کو دے دیں یا پھینک دیں۔ اگر ان کو رکھنا ضروری ہے تو زائد شیلفس، کیبنٹس بنا لیں

۲۔غیر تسلی بخش منظم فرنیچر

بعض اوقات گھر صرف فرنیچر کی وجہ سے بہت تنگ لگتا ہے۔ تو آپ صرف چیزوں کو دوبارہ مرتب کر کے اپنے گھر کی وسعت واپس پا سکتے ہیں جیسے کہ صوفے، ٹیبل اور دیواروں کی تصویریں۔۔ جی ہاں ایک غلط لگی تصویر ہی آپکے گھر کو خراب کر سکتی ہے۔ ایک کچا خاکہ بنا ئیں ایک دفعہ بن گیا تو اب فرنیچر کو ہلانا شروع کریں۔

۳۔ناکافی روشنی

آپ سن کر کافی حیران ہوں گے لیکن آپ کی پسند کے آرائشی لیمپس بھی جگہ کی تنگی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایک سیاہ جگہ ہمیشہ تنگ اور چھوٹی لگ سکتی ہے۔ اسکا مطلب ہے آپکو ان کے بارے میں دوبارہ سوچنا ہوگا۔ اپ اس بات کا یقین کر لیں کہ گھر کا ہر کونہ روشن ہے بہت زیادہ چمکدار نہیں۔ آپ ایک ایسے گھر میں زیادہ خوش رہیں گے جو بہت روشن ہے۔

اور ایک جادوئی لفظ رکھیں: لیئرڈ لائیٹس

۴۔فضول کلر اسکیمز

پرانی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے گھر میں روشنی کے ساتھ ساتھ کلر اسکیم کا بھی بہت دھیان رکھیں بہت زیادہ گہرے رنگ نفیس تو لگتے ہیں لیکن یہ روشنی کو چوس لیتے ہیں جس کی وجہ سے گھر بہت چھوٹا لگتا ہے۔ ہماری نصیحت یہ ہے کہ گھر کے فرنیچر، دیواروں اور انٹیریئرکے لیئے غیرجانبدار رنگوں اور روشنیوں کا استعمال کریں تا کہ آپکا گھر بڑا لگے۔ دیکھیں کس طرح ہمارے پیشہ ورانہ انیٹیریئر ڈیزائنرز نے کس طرح ان کو ڈیزائن کیا ہے۔

۵۔جگہ کا غیر افادی استعمال

اگر آپ کے گھر میں دفتر ہے تو ڈیسک پر بکھرے ہوئے نوٹ کمرے کی وضع کو نیچے کر سکتے ہیں۔ کام کی جگہ کو جتنا ہوسکے سادہ رکھیں اس سے جگہ کھلی رہے گی اور پھرنے کی جگہ ہو گی۔ اگر چیزیں بہت زیادہ ہیں تو اسٹوریج کی طرف دیکھیں جیسے کہ بک اسٹور

۶۔ورسٹائل فرنیچر کا استعمال نہ کرنا

چھوٹی جگہ کے ساتھ سب سے بہتریں جو آپ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ تھوڑے فرنیچر کا استعمال کریں جو دو کام ایک ساتھ کریں۔ جیسے کہ کٹنگ بورڈ جو الماریوں میں ہوں، صوفے کو بیڈ بھی بن جائیں۔

۷۔بہت بڑی چیزیں

یہ تھوڑا تکلیف دہ ہوگا لیکن یہ جہازی سائز کی الماری جو آپ کی دادی لائیں تھی اب جگہ کو تنگ کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ لیکن جگہ کے مسئلے کو حل کرنے کا ذریعہ یہ ہے کہ اس فرنیچر کو چھوٹے چھوٹے فرنیچر سے بدل دیں۔ چھوٹے فرنیچر کے آئیڈیاز کو دیکھیں۔ بہت زیادہ خوبصورت مرصع باورچی خانہ

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine